وزارت دفاع
جنرل بپن راوت کو دفاعی عملہ کا سربراہ مقرر کیاگیا
Posted On:
30 DEC 2019 9:19PM by PIB Delhi
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل بپن راوت کو 31 دسمبر 2019 سے تا حکم ثانی دفاعی عملے کا سربراہ (سی ڈی ایس) مقرر کیا جائے اور ان کی مدت خدمت کو جب تک وہ سی ڈی ایس کے عہدے پر فائز رہتے ہیں، توسیع دی جائے۔
جنرل بپن راوت کو بھارتی بری فوج میں دسمبر 1978 میں کمیشن ملا تھا اورموصوف فی الحال یکم جنوری 2017 سے بری فوج کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آفیسر موصوف پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم کے تمغات سے مزین اور سپریم کمانڈر کے اے ڈی سی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ع ر۔
U-6090
(Release ID: 1598039)
Visitor Counter : 183