نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ 2019 جاری کیا


دنیا میں ہندوستان ایسا پہلا ملک ہے جس نے حکومت کی سربراہی میں پائیدار ترقیاتی مقاصد سے متعلق ترقی کے ذیلی قومی اقدامات کئے

Posted On: 30 DEC 2019 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 دسمبر  /  نیتی آیوگ نے آج دوسرے پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس جاری کیا،جس میں 2030 کے ایس ڈی جی ا ہداف کے حصول کے سمت ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی طرف سے کی گئی ترقی کی جامع دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس کاجو اعداد وشمار اور پروگرام کے نفا ذکی وزارت، ہندوستان میں اقوام متحدہ اور گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے تیا رکی گئی ہے،نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار ؛نیتی آیوگ کے ارکان  ڈاکٹر رمیش چندر ، ڈاکٹر وی کے پول ؛سی ای او امیتابھ کانت ؛ یو این ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر ریناٹا  ڈیسالن؛ اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کے سکریٹری اور ہندوستان کے اعداد و شمار کے چیف پروین سریواستو اور نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی مشیر  سنیوکتا سمادر کی جانب سے آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں یہ حکومت  اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک کہ 2030 تک ہندوستان اپنا ترقی کا ایجنڈا حاصل کر لیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ خود  صلاحیت سازی کےتئیں عہد بستہ ہے اور ریاستی سطح پر ترقی پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں ریاستوں کے ساتھ قریبی  اشتراک ایس ڈی جی کو مقبول بنانے میں مزید تیزی لائے گا اور زیادہ بہتری کو یقینی بنائے گا۔

اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر ریناٹا ڈیسالن نے کہا کہ 2020 میں دنیا پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جیز – ‘ دی ڈیکیٹ فار ایکشن ’ کے حصول کے لئے حتمی دہائی میں داخل ہوگی اور آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل نے ہمیں بتایا ہے کہ آب وہوا میں تبدیلی کے بدترین اثرات سے پلینٹ (کرۂ ارض )کو بچانے کے لئے ہمارے پاس محض 12 سال بچے ہیں۔ لہذا اب کچھ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس 2.0 اور ڈیش بورڈ ہندوستان کو اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف پورا کرنےکے لئے تیز رفتار ترقی کی حوصلہ افزائی  کے لئے راغب کرتا ہے۔

 ہندوستان کے جامع اسکور میں بہتری آئی ہے جو 2018 میں 57 سے بڑھ کر 2019 میں 60 ہوا ہے۔  اس طرح خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اہداف 6(صاف پانی اور صفائی ستھرائی )،9 (صنعت ، اختراع اور بنیادی ڈھانچہ ) اور 7 (سستی اور صاف ستھری توانائی ) میں زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوا ہے ۔ سبھی تینوں ریاستیں جو آرزو مند زمرے میں ہیں۔ (49-0کے رینج میں اسکور/ایس کے ساتھ)اترپردیش ، بہار اور آسام نے پر فارمر زمرے (64-50 )میں گریجویٹ کیا ہے۔ پانچ ریاستیں ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ،گوا اور سکم کوپرفارمر زمرے سے  فرنٹ رنر زمرے (99-65)زمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔ کیرالا نے 70 کے اسکو رکے ساتھ جامع ایس ڈی جی  انڈیکس میں پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔ تلنگانہ اور تمل ناڈو 67 کے اسکورکے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ 2018 کے بعد سب سے بڑا سدھار کرنےوالا یوپی ہے جو 29 مقام سے 23 ویں مقام پر آگ یا ہے۔ اڈیشہ (23 ویں سے 15 مقام پر) اور سکم (15 ویں سے 7 ویں ) مقام پر ہے جبک بہار نے 2018 میں اپنے اسکور میں 48 سے سدھار کر کے 2019 میں 50 کر دیا ہے، لیکن ابھی بھی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک لمبا راستہ طے کرنا ہے۔

دنیا اب ایس ڈی جی دور کے پانچویں سال میں ہے۔ ہندوستان کا قومی ترقیاتی ایجنڈہ ایس ڈی جی میں دکھایا گیا ہے۔ عالمی اہداف میں ہندوستان کی ترقی دنیا کے لئے اہم ہے کیونکہ ملک دنیا کی آبادی کا لگ بھگ ایک چھٹا حصہ ہے۔

 ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس 2019 اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک سے  نکالے گئے 100 انڈیکیٹرس پر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام والے علاقے کی ترقی کو ٹریک کرتا ہے۔ انانڈیکیٹرس کے سلسلے میں مرکزی وزارتوں /ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کئی پروسیس شامل تھے۔

ایس ڈی جی  انڈیا انڈیکس 2019 این آئی ایف کے ساتھ زیادہ ہموار والے اہداف اور نشانوں اور انڈیکیٹرس کے وسیع کوریج کے سبب پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔انڈیکس 17 میں سے 16 ایس ڈی جیز کو گول 17 پر معیاری اعتبار سے جائزے کے ساتھ پھیل آتا ہے۔ یہ 2018 انڈیکس پر سدھارکا اشارہ دیتا ہے جو صرف 13 اہداف کو کور کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ ایس ڈی جی انڈیا اانڈیکس رپورٹ کے پاس سبھی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پروفائل پر ایک نیا سیکشن ہے جو سبھی اہداف پر اپنی کارکردگی کے جائزے کے لئے بہت سود مند ہوگا۔

16 ایس ڈی جی کے اوسطاً کارکردگی کی بنیاد پر ہرریاست / مرکز ی انتظام والے علاقے کے لئے( 100-0 ) کے زمرے میں ایک مجموعی اسکور کی گنتی کی گئی ہے۔ جو 16 ایس ڈی جی اور ان کے متعلقہ اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں ہر ریاست  / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اوسطاً کارکردگی کو پیش کرتا ہے۔ اگر کوئی ریاست  /مرکز کے زیر انتظام علاقہ 100 کا اسکور حاصل کرتا ہے تو اس سے یہ نمایاں ہوتا ہے کہ اس کے 2030 کے قومی اہداف حاسل کئے ہیں۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کا اسکور جتنا زیادہ ہوگا ،ا ہداف کوحاصل کرنے کے لئے اتنا ہی قریب ہوگا۔

نیتی آیوگ کے پاس ملک میں ایس ڈی جیز کے نفاذ کی دیکھ ریکھ اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مقابلہ جاتی اور کو آپریٹیو  وفاقیت  کو بڑھاوا دینے کے لئے دوہرا مینڈیٹ ہے۔

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس ان مینڈیٹس کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرتا ہے ۔ جو ایس ڈی جی کو وزیراعظم کے سب کا ساتھ ،سب کا وکاس، سب کا وشواس  کے واضح پیغام کے ساتھ جوڑتا ہے۔ جو علامی ایس ڈی جی موومینٹ (تحریک) کے پانچ ‘‘پیز’’عوام کرۂ ارض ،خوشحال شراکت داری اور امن کی علامت ہے۔

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس 2019 ایک آن لائن –ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے۔جس کی پالیسی سیول سوسائٹی کاروبار اور تعلیم میں کراس سیکٹورل اہمیت ہے۔ انڈیکس کو فوکس کئے گئے پالیسی مذاکرات فارمولیشن اور نفاذ کے لئے ایک وسیلےکےطور پر کام کرنےکےلئے ڈیزائن کیا گیا ہےا ور عالمی سطح پر قابل پہچان  میٹرکس کےلئے ترقی کی کارروائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NITIAAYOG30122019BZGP.jpg

 

*************

( م ن ۔ح ا۔ م ف (

 U. No. 6083

 

 


(Release ID: 1598022) Visitor Counter : 259