بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے مائی ہوم کنسٹرکشنز اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے مائی ہوم انڈسٹریز کے حصص کو خریدنے کی منظوری دی

Posted On: 27 DEC 2019 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،27؍دسمبر:کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے مائی ہوم کنسٹرکشز پرائیویٹ لمٹیڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے مائی ہوم انڈسٹریز  پرائیویٹ لمٹیڈ کے حصص کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ مجوزہ اتصال کے ذریعے مائی ہوم انڈسٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ(مائی ہوم انڈسٹریز)کے 50 فیصد شیئر ہولڈنگ کو مائی ہوم کنسٹرکشنز پرائیویٹ لمٹیڈ (ایم ایچ سی پی ایل)، جوپلّی رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز پرائیویٹ لمٹیڈ(جے آر ای ڈی پی ایل)اور ڈاکٹر رامیشور راؤ جوپلّی کے ذریعے خریدا جائے گا۔

ایم ایچ سی پی ایل اور جے آر ای ڈی پی ایل حیدرآباد تلنگانہ میں واقع مائی ہوم گروپ کا حصہ ہے۔ڈاکٹر رامیشور راؤ جوپلّی مائی ہوم گروپ کے پروموٹر ہیں۔یہ کمپنی تعمیرات ، ریئل اسٹیٹ، مینوفیکچرنگ، گرے سیمنٹ کی سپلائی، پاور کنسلٹینسی، بجلی کی پیداوار، بجلی کی تجارت، نقل و حمل اور لوجسٹکس، میڈیا اور نشریات ، دوا سازی اور تعلیم میں دلچسپی رکھتی ہے۔

مائی ہوم انڈسٹریز ایک 50:50پر مبنی  سی آر یچ انڈیا انویسٹمنٹس  بی وی  اور اس کو تحویل میں لینے والی کمپنیوں کی مشترکہ کمپنی ہے۔یہ کمپنی ہندوستان میں ’’مہا سیمنٹ‘‘ برانڈ کے تحت گرے سیمنٹ کی  مینوفیکچرنگ  اور سپلائی میں مصروف عمل ہے۔ یہ کمپنی آندھرا پردیش ، تمل ناڈو، مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈو چیری، تلنگانہ، کیرالہ، کرناٹک، اُڈیشہ، مغربی بنگال، بہار، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں موجود ہے۔ یہ کمپنی محدود صرفہ کے مقصد سے فضلات کی گرمی اور شمسی توانائی کے وسائل سے بجلی کی پیداوار کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

 

*************

م ن۔م ع ۔ ن ع

(U: 6070)


(Release ID: 1597861) Visitor Counter : 92
Read this release in: English , हिन्दी