وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے قوم کے تحفظ کے لئے ریونیو انٹیلی جنس کے ڈائرکٹوریٹ کے تعاون اور خدمات کے اعتراف کے طور پریاد گاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا

Posted On: 26 DEC 2019 5:25PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  26 دسمبر / خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے قوم کے تحفظ کے لئے ریونیو انٹیلی جنس کے ڈائرکٹوریٹ  (ڈی آر آئی) کے تعاون اور خدمات کے اعتراف کے طور پر ایک یاد گاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا۔

            ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد، مرکزی وزیر خزانہ نے ڈی آر آئی کے افسران کے عمدہ اور اعلیٰ کار کردگی کے لئے ڈی آر آئی کو مبارک باد پیش کی۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ڈی آر آئی ملک کے ماحول اور اس کے ثقافتی ورثے کا تحفظ کرنے میں لگا تار  شاندار کردار نبھا رہی ہے۔ انہوں نے اسمگلنگ کے نئے اختراعاتی طریقوں کے  اختیار کئے جانے کے باعث تنظیم کو در پیش چیلنجوں کے باعث ڈی آر آئی کو جانفشانی کے ساتھ کوششیں کرتے رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ڈی آر آئی کے افسران کے لئے تکنالوجی کے استعمال اور ڈاٹا کے تجزیات کی ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ شہریوں میں اعتماد بحال کر سکیں اور اسمگلروں پر نکیل کس سکیں۔ محترمہ سیتا رمن نے ڈی آر آئی کے تمام افسران اور اسٹاف کو ملک کی اسمگلنگ کی سر گرمیوں کی روک تھام کے لئے اشتراک عمل کے ساتھ کوششیں کرنے اور ڈیوٹی کے تئیں عہد بستگی کے لئے مبارک باد پیش کی۔

            وزیر خزانہ کے علاوہ، خزانہ اور کار پوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انو راگ ٹھاکر، ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، مالیات سیکریٹری، جناب پردیپتا کمار بسوئی، سیکریٹری، محکمہ ڈاک، اور سنٹرل بورڈ آف انڈائرکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز کے ممبران اور ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

            ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے بارے میں

            ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کا قیام 04 دسمبر، 1957 کو سینٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کی ایک اپیکس انٹیلی جنس ایجنسی کے طور پر عمل میں آیا تھا، تاکہ اسمگلنگ کے خطرات کی روک تھام کی جا سکے۔ ڈی آر آئی نے برسوں سے  منشیات، سونا، ہتھیار اور گولہ بارود، وائلڈ لائف، ثقافتی ورثہ اور تجارتی فراڈ وغیرہ سے نمٹنے میں ملکی اور بین الاقوامی ایجنسیوں میں ایک پریمیر انٹیلی جنس ایجنسی کے طور پر اپنی ساکھ بنائی ہوئی ہے۔ تنظیم نے برسوں سے نئے اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں مثلاً کالا دھن، حوالہ کاروبار  کے ذریعہ رقم کی منتقلی اور نارکو۔ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنی تجدید نو کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.6050

 م۔ ر۔ر۔



(Release ID: 1597803) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi