صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے دوسرے ایٹ رائٹ میلے کا افتتاح کیا


تغذیہ بخش کھانےسے بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی

کمیونٹی پروگراموں اور عوامی اجتماعات کے حصے کے طو رپر ہمیں ایٹ رائٹ میلوں کا اہتمام کرنا چاہئے:ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 26 DEC 2019 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،26دسمبر، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دوسرے ایٹ رائٹ میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیماری کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے تغذیہ بخش خوراک کا استعمال کیا جائے۔ یہ تغذیہ بخش خوراک بیماری کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے عوام  کے درمیان صحتمند او رتغذیہ بخش کھانوں  کوبڑھاوا دینے کیلئے ایک جَن آندولن کی اہمیت پر زور دیا، جو ملک میں بیماری کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ ایف ایس ایس اے آئی کا ایٹ رائٹ میلہ ایک قابل تعریف کوشش ہےاور یہ میلہ شہریوں کو اچھی خوراک کے بارے میں جانکاری دینے میں ایک صحیح سمت  ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کمیونٹی پروگراموں اور عوامی اجتماعات  کے حصے کے طو رپر ہمیں ایٹ رائٹ میلوں کا اہتمام کرنا چاہئے ، جس سے کہ شہری  مختلف قسم کے کھانےکے فوائد اورصحت کے بارے میں جان سکیں اورماہرین کے ذریعہ دیئے گئے کھانے سے پینےسے متعلق مشورے قبول کر سکیں اور غذائی ماہرین کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورے میں شامل ہو سکیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات کوبھی اجاگر کیاکہ ایک طرف ہندوستان تغذیئے کی کمی سے دوچار ہے، جس کے نتیجے میں کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ دوسری طرف  موٹاپاہے، جوتشویش کا ایک اہم  مسئلہ، جسے حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور یہ موٹاپا جنک فوڈ کےزیادہ استعمال کا نتیجہ ہے۔اس کےعلاوہ کھانے کی چیزوں کے غلط انتخاب اور ایکسرسائز نہ کرنے کی عادت بھی بظاہر اس موٹاپے کی وجہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کھانےسے متعلق بیماریوں میں اضافہ ا س بات کی طرف اشارہ کرتاہے کہ لوگ 10سال پہلے جو صحتمند اور تغذیہ بخش خوراک کھاتے تھے، اب وہ اس سے کم کھارہے ہیں۔ اس تناظر میں ایٹ رائٹ انڈیا کی تحریک ایک بروقت قدم ہے، جو ایف ایس ایس اے آئی نے شروع کی ہے۔

مرکزی وزیر نے بیماریوں کے لئے خوراک کے بارے میں ایک کتابچہ ‘دی پرپل بُک’ کا بھی اجراء کیا۔ اس کتابچہ میں کینسر، ڈائبٹیز، ہائپرٹنشن جیسی کامن میڈیکل کنڈیشن کے لئے مناسب خوراک کے  بارے میں اسپتالوں کے واسطے عام رہنما خطوط بتائے گئے ہیں۔یہ کتاب www.fssai.gov.inپر مفت دستیاب ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع پر فوڈ سیفٹی اور اپلائڈ نٹریشن کے لئے سائنٹفک تعاون کے نیٹ ورک، نیٹ ایس سی او فین کا بھی آغاز کیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے افتتاحی تقریب کے دوران دلی ، گورنمنٹ آف این سی ٹی کے فوڈ سیفٹی کمشنر جناب ڈی این سنگھ کو 3موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وینس بھی سپرد کئے۔

 

****

 ( م ن ۔ ح ا  ۔ ک ا)

U- 6045



(Release ID: 1597739) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi