کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے بوائلر ڈویژن کی اصلاحات


بوائلرز کا معائنہ کرنے اور سند دینے کے لئے 172 افراد کو اہل قرار دیا گیا

این پی سی کے ذریعہ کارگر طریقے سے بوائلر چلانے کےلئے مستقل طور پر ورکشاپس کا انعقاد

Posted On: 26 DEC 2019 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26دسمبر2019،     صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے   بوائلرز کے  سیلف سرٹی فکیشن اور تیسرے فریق کے معائنے اور ریاستی حکومتوں سے بوائلرز کو سند دیئے جانے کی اجازت دی ہے۔بوائلرز ایکٹ 1923 کی دفعہ 34 (3) کے تحت بوائلر کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے اور کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کو بہتر بنانے کے مقصد سے انہیں نمونہ نوٹی فکیشن بھیجا گیا ہے۔ اس سے بڑے اور چھوٹے پیمانے کے شعبوں دونوں کی صنعتوں، جیسے پاور پلانٹ، کیمیکل پلانٹ، ریفائنری، پیپر پلانٹ، اسٹیل ملز، چینی ملیں اور دیگر پروسیس کرنے والے صنعتوں  کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

فریق سوئم کے معائنہ کے لئے قوانین و ضوابط پہلے ہی تیار کئے جاچکے ہیں۔اس کے نتیجے میں بوائلرز ایکٹ  کے نفاذ کو آسان بنانے اور زیادہ قابل رسائی بنانے ، استعمال کرنے والے کے موافق  بنایا گیا ہے اور اس سے بوائلروں کی حفاظت  کا نقصان کئے بغیر  مینوفیکچرر/ استعمال کنندگان کے مفاد کے حفاظت بھی کی گئی ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے بوائلرز کے معائنے کے طریقہ کار کو  آسان بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ مثلاً  ملک میں کام کرنے کےلئے سنٹرل بوائلرز بورڈ (سی بی بی) نے  11 معائنہ کرنے والی  فریق سوئم  اتھارٹی کو منظوری دی۔ جن میں مینوفیکچر اور استعمال کے دوران  بوائلرز اور بوائلر کے حصوں پرزوں کا معائنہ کرنے کے لئے چیف انسپکٹر / ڈائرکٹر آف بوائلرز کے علاوہ باصلاحیت لوگوں کو مقرر کیا گیا ہے۔

بوائلرز کے ان سروس انسپیکشن کے لئے بوائلرز ایکٹ کی دفاع 8 کے تحت  ذاتی حیثیت سے کام کرنے کےلئے آزاد، باصلاحیت اشخاص کو بھی  اختیار دیا گیا ہے۔

بوائلرز ایکٹ / آئی بی آر کے تحت تمام منظوریوں / کلیرینس کے لئے مقررہ وقت کی حد  او رآن لائن رجسٹریشن کےلئے سہولت سمیت بوائلرز  کے آسان رجسٹریشن  کو بھی نافذ کیا گیا ہے۔

بوائلرز کے سیلف سرٹی فکیشن کو مدھیہ پردیش، گجرات، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، دمن اور دیو ، دادرہ اور نگر حویلی، ہریانہ ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، گوا، جھارکھنڈ، راجستھان،  تلنگانہ، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں نافذ کیا گیا ہے۔

بوائلروں کے مالکوں کو فائدہ پہنچانے اور بوائلروں کی صلاحیت میں اضافے اور توانائی کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے لوگوں کو آگاہ کرنے  کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی  کی جانب سے نیشنل پروڈکٹی وٹی کونسل (این پی سی) کے ذریعہ  قومی اور علاقائی سطح کی بوائلرز ورکشاپ کا تلسلسل کے ساتھ انعقاد کیاجارہا ہے ۔

رواں سال میں 9 ورکشاپ منعقد کی جاچکی ہیں اور مستقبل میں چار مزید ورکشا پ کا انعقاد کیا جائے گا۔ بوائلرز کا معائنہ کرنے  کے لئے اہل  اشخاص (سی پیز) کی منظوری کے لئے دسمبر 2018 میں این پی سی کے ذریعہ پانچویں امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں 61 امیدواروں کو پاس کرنے کی سندیں جاری کی گئی ہیں۔پانچویں امتحان کی بنیاد پر بوائلرز کا معائنہ کرنے اور سند دینے کےلئے اب تک 172 باصلاحیت اشخاص کو  اہل قرار دیا گیا ہے۔ چھٹا امتحان فروری میں منعقد کئے جانے کی تجویز ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی بوائلرز ایکٹ 1923 کے نفاذ کے لئے ذمہ دار ہے۔ بوائلر ڈویژن کی سربراہی میں ٹیکنیکل ایڈوائزر (بوائلر) کرتے ہیں اور اس  کے کام میں بوائلرز ایکٹ 1923 اور اس  ایکٹ کے تحت تیار کئے گئے ہندوستانی بوائلر ضوابط کے نفاذ سے متعلق تمام معاملات میں مرکزی حکومت  کو صلاح دینا شامل ہے۔یہ ایسے معاملات میں ڈیل کرتا ہے جن میں بوائلرز ایکٹ 1923 کے ضابطوں کو پورا کرنے کےلئے  مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ محکمہ بوائلرز کے میٹیریل  ، ڈیزائن اور تعمیر کے لئے  معیارات کو تعین کرنے  اور بوائلرز کے معائنے اور جانچ کی ضابطہ بندی کےلئے بھی ضابطے تیار  کرتا ہے اور ان میں ترمیم کرتا ہے۔یہ بااختیار اتھارٹی کے طور پر ہندوستان اور بیرونی ممالک میں مختلف  فرموں کے بندوبست کے نظام اور پیدواری سہولیات  کا اندازہ قدر بھی کرتا ہے۔اسٹیل میکرز، ڈھلائی کے کارخانےاور ڈھلائی کرنے والی بھٹیاں، ٹیوب اور پائپ میکرز اور میٹیریل کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہیں، معائنے میں ہونے والی تاخیر کو کم کرنے اور بوائلرز اور اس کے حصوں پرزوں کی حفاظت اور کوالٹی کو نظرانداز کئے بغیر بوائلر کے حصوں پرزوں کی دستیابی میں اضافے کےلئے بھی بااختیار اتھارٹی کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

بوائلر ز ایکٹ  بوائلرز کے پھٹنے کے خطرے سے زندگی اور املاک کی حفاظت اور ملک بھر میں بوائلرز کو چلانے اور ان کے رکھ رکھاؤ کے دوران رجسٹریشن اور معائنے میں یکسانیت لانے کےلئے 1923 میں تیار کیا گیا تھا۔ سال 2007 تک اس ایکٹ میں کوئی بڑی ترمیم نہیں کی گئی۔انڈین بوائلرز (ترمیم) ایکٹ 2007 کے ذریعہ بوائلرز کے فیبری کیشن، ٹسٹنگ معائنے اور آپریشن اور معائنے کے معیار میں یکسانیت کو یقینی بنانے ، معائنے کے کام میں تیزی لانے اور مینوفیکچر، لگائے جانے کے دوران بوائلرز کے معائنے کو ڈی سینٹرلائز کرکے افسر شاہی کے وجہ سے ہونے ولای تاخیر میں کمی لانے اور آزاد معائنہ کرنے والی اتھارٹی کے ذریعہ معائنے اور سند دینے کی اجازت دیکر ٹکنالوجی میں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے ، تحفظ کی شرائط میں اضافے کے لئے قانون کے ضابطوں کو بہتر بنانے کا کام کیا گیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کا سکریٹری بہ لحاظ عہدہ چیئرمین اور ٹیکنیکل ایڈوائزر (بوائلرز) بہ لحاظ عہدہ بورڈ کا ممبر سکریٹری ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ ا گ۔ن ا۔

U- 6046



(Release ID: 1597735) Visitor Counter : 100


Read this release in: Hindi , English