جل شکتی وزارت
کابینہ نے اٹل بھوجَل یوجنا کو منظوری دی
Posted On:
24 DEC 2019 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی؍24؍دسمبر ؍وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج مرکز کی ایک اسکیم اٹل بھوجَل یوجنا کے نفاذ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی سیکٹر کی اس اسکیم کےلئے کُل 6000کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، جو 5 سال کی مدت میں نافذ کی جائے گی۔
اس اسکیم کا مقصد 7 ریاستوں گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اترپردیش میں نشان زد ترجیحی علاقوں میں کمیونٹی شرکت کے ذریعے زمین کے اندرکےپانی کے بندوبست کو بہتر بنانا ہے۔ توقع ہے کہ اس اسکیم کے نفاذ سے ان ریاستوں میں 78ضلعوں کی تقریباً 8350گرام پنچایتوں کو فائدہ پہنچےگا۔ اٹل جَل پنچایت کی سربراہی میں زیر زمین پانی کے بندوبست کو فروغ دے گااور
اس اسکیم کے لئے جو 6000کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، اس میں سے50فیصد عالمی بینک کے قرضے کی شکل میں ملے گا اور جس کی ادائیگی مرکزی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔ باقی 50 فیصدریگولر بجٹ سپورٹ سےمرکزی امداد کے ذریعہ حاصل کیاجائےگا۔ عالمی بینک کا تمام قرض اورمرکزی امداد ریاستوں کوگرانٹس کے طورپرادا کی جائے گی۔
اٹل جل کے دو بڑےجز
- ریاستوں میں زیرزمین پانی کے ٹھوس بندوبست کے لئے ادارہ جاتی انتظامات کو مستحکم کرنے نیز نگرانی نیٹ ورکس ، صلاحیت سازی کوبہترکرنے، پانی کا استعمال کرنے والی انجمنوں کو مستحکم کرنے کے لئے ادارہ جاتی استحکام اورصلاحیت سازی جز۔
- بہترزیرزمین پانی کے بندوبست کے طورطریقوں میں حصولیابیوں کےلئے ریاستوں کوترغیبات کےلئے ترغیباتی جز۔مذکورہ بندوبست سے متعلق طورطریقوں میں ڈاٹاکوجمع کرنا۔ پانی کی سلامتی کے منصوبوں کی تیاری، جاری اسکیموں کے کنورجنس (اجتماع) کے ذریعہ بندوبست کے طور طریقوں کا نفاذ وغیرہ شامل ہیں۔
اٹل جل:
- اٹل جل کے نفاذ سےزیرزمین پانی کی نگرانی کے نیٹ ورکس کو بہتر بنانے کے لئے ادارے کو مستحکم کرے گااورمختلف سطحوں پر فریقوں کی صلاحیت سازی کو بہتر بنائے گا۔
- زیرزمین پانی کےٹھوس بندوبست کےلئےفنڈز کے ایماندارانہ اورمؤثراستعمال کو آسان بنانے کےلئے حکومت ہنداورریاستی سرکاروں کی مختلف نئی اسکیموں اور جاری اسکیموں کے کنورجنس (اجتماع) کےذریعہ پانی کے تحفظ کے منصوبوں کا نفاذ۔
- دستیاب زیرزمین پانی کے وسائل کا مؤثرنفاذ۔
اثرات:
- مقامی برادریوں کے سرگرم اشتراک سے پروجیکٹ علاقے میں جل جیون مشن کے لئے وسیلےکی پائیداری۔
- کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے مقصد میں مددگارثابت ہوگا۔
- زیرزمین پانی کے بندوبست میں شرکت کو فروغ دےگا۔
- بڑے پیمانے پر فصلوں کی بہتری کے لئے پانی کا استعمال ہوگا۔
- کمیونٹی سطح پر طورطریقوں میں تبدیلی اور زیرزمین پانی کے وسائل کے مساوی استعمال کو فروغ دے گا۔
پس منظر:
زیرزمین پانی ملک کے آبپاشی والےعلاقے کی 65فیصد ضروریات پوری کرتا ہےاوردیہی علاقوں میں 85فیصد پینے کے پانی کی سپلائی میں تعاون دیتا ہے۔ بڑٖھتی ہوئی آبادی ، صنعت کاری اور شہرکاری کی بڑھتی ہوئی مانگوں کی وجہ سے ملک میں زیرزمین پانی کےمحدودوسائل خطرے میں ہیں۔بہت سے علاقوں میں زیرزمین پانی کو پمپوں سے نکالنے کی وجہ سےزیرزمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے کچھ حصوں زیرزمین پانی کی کوالٹی خراب ہو رہی ہے اور زیرزمین پانی کی دستیابی میں کمی کا مسئلہ پیداہو گیا ہے۔
جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل، دریا کی ترقی ، گنگا کے احیا کے محکمے نے7 ریاستوں میں نشانزد گراؤنڈ واٹر اسٹریس بلاک میں مختلف طریقۂ کار اپنا کر اٹل بھوجل یوجنا کےذریعہ ملک میں زیرزمین پانی کے وسائل کو طویل مدت کے لئے ٹھوس بنانے کویقینی کرنے کے لئے ایک غیرمعمولی قدم اٹھایاہے۔ زیرزمین پانی کے بندوبست کےلئے ادارہ جاتی فریم ورک کو مستحکم کرنے کےاہم مقصدکےساتھ اٹل جل تیار کیاگیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ک ا۔
U-6004
(Release ID: 1597460)
Visitor Counter : 64