وزارت دفاع

آرمی تکنالوجی سیمینار کا انعقاد

Posted On: 23 DEC 2019 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  23 دسمبر / بھارتیہ بّری فوج نے ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعہ جدید کاری کے موضوع پر 23 دسمبر، 2019 کو مانک شا سینٹر، دلّی کنٹونمنٹ میں ’ٹیکنالوجیز فار نان کانٹیکٹ وار فیئر ‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا۔

            اس موقع پر بّری فوج کے سر براہ جنرل بپن راوت، حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر،  پروفیسر وجے راگھون، بّری فوج کے نائب سر براہ لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم نروانے، ایس آئی ڈی ایم کے صدر جناب جینت پاٹل کے علاوہ وزارت دفاع سے مقتدر شخصیات، تینوں افواج، ڈی آر ڈی او، سر کردہ اکادمی اداروں اور صنعت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

            اس سیمنار سے ملٹری، تعلیمی ادارے اور صنعت ایک واحد پلیٹ فارم پر یک جا ہوئے تاکہ ابھرتی ہوئی تکنالوجیاں دستیاب کرائی جا سکیں جس سے غیر رابطہ شدہ ڈومین میں جنگ پر اثر ڈالا جا سکے۔

            سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برّی فوج کے سربراہ نے کہا کہ حالانکہ زمین پر فوج اور ہتھیاروں کی اہمیت اپنی جگہ بر قرار ہے، تاہم دو بہ دو جنگ کے بجائے غیر رابطہ جاتی جنگ کا تیزی سے ابھرتا ہوا رجحان مستقہل کی جنگوں میں مزید منفعت بخش ثابت ہو گا۔ برّی فوج کے سر براہ نے کہا کہ بھارتیہ فوج ابھرتی ہوئی تکنالوجی سے ہمکنار ہے جہاں تکنالوجی کے ٹمپر کو دیکھنے کی اور اختراعات کے کلچر کی تیاری کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے مستقبل کے لئے تکنالوجیوں کے دوہرے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

            اس موقع پر برّی فوج کے سربراہ نے مشکلات کی وضاحت سے متعلق بیان جاری کیا۔ اس سیمینار نے منتخبہ اسٹارٹ اپ کے لئے تحقیق اور کامیابیوں کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ صنعت، تعلیمی اداروں، متعلقہ ماہرین، استعمال کنندگان اور پالیسی سازوں کے متعدد شعبوں سے مفکرین نے اس سیمینار میں اپنے افکار و نظریات پیش کئے۔اس سیمینار میں  فوج، ڈی آر ڈی او، تعلیمی و صنعت کے ذریعہ تیار منتخبہ ملٹری اختراعات بھی آر ٹیک کے ایک حصے کے طور پر نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.5990

 م۔ ر۔ر۔



(Release ID: 1597328) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi