وزارت اطلاعات ونشریات
نائب صدر جمہوریہ ہند نے 66ویں قومی فلم ایوارڈس کی تقریب میں ، فلموں میں غیرمعمولی تعاون دینے کے صلے میں انعامات عطا کیے
سنیما کو کنبہ جاتی نظام کو مستحکم کرنے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں مدد کرنی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ
جناب امیتابھ بچن کو 29دسمبر کو پچاسویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا
Posted On:
23 DEC 2019 5:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔23؍دسمبر۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے نئی دہلی میں منعقدہ قومی فلم ایوارڈ س 2018 عطا کرنے کی 66ویں تقریب میں مختلف زمروں کے تحت انعامات عطا کیے۔ اطلاعات ونشریات (آئی اینڈ بی) کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر ، آئی اینڈ بی کی وزارت کے سکریٹری جناب روی متّل ، فیچر فلم کے زمرے کے چیئرپرسن جناب راہل رویل ، غیرفیچر فلم کے زمرے کے چیئرپرسن جناب اے ایس کنال، سنیما کے بارے میں بہترین تحریر کے لئے جناب اُتپل بورپجاری اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی ، کس طرح کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ کہ فلم سازوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی باقاعدہ کوشش کرنی چاہئے کہ مکالمے ، کرداروں کی وضاحت اور ان کے لباس سے بھارت کی ثقافت ، ریت رواج ، طور طریقے اور روایات کی عکاسی ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیما کو کنبہ جاتی نظام کومستحکم کرنے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینےکے عمل میں بھی مدد کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے فلم صنعت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سنیما کو سماجی تبدیلی کیلئے کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے، ’’میں فلم برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے عوام ، خاص طور پر نوجوانوں پر فلموں کے زبردست اثرات کے پیش نظر تشدد ، فحاشی اور عریانیت کو دکھانے سے ہر طرح گریز کرنا چاہئے۔ فن ایک آفاقی زبان بولتا ہے اور اس سے سماجی معمولات کو تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے ‘‘۔
بھارتی فلموں کی عالمی سطح پر مقبولیت کے بارے میں اور اس کے ایک آفاقی زبان بولنے اور لوگوں کے جذبات کو چھونے کی وجہ سے سنیما کی کوئی جغرافیائی یا مذہبی حدود نہیں ہوتیں ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا ،’’ بھارتی فلمیں پوری دنیا کے فلم شائقین کو ایک اہم پیغام دیتی ہیں۔ یہ ہندوستانیت یا بھارتیتا کی جھلک ، باہر کی دنیا کو بھی دکھاتی ہیں۔ ہمیں ثقافتی سفارت کی دنیا میں مؤثر سفارتکاروں کی ضرورت ہے‘‘۔
بھارتی سنیما نے عالمی مقبولیت حاصل کی ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر مانگ ہے ، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ،’’ہمارا تھیٹر اور ہماری فلمیں ہمارا اثاثہ ہیں۔ یہ ہماری غیرمرئی طاقت ہیں، ہمیں اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسے فروغ دینا چاہئے۔ فلم شوٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کئی طرح کی اجازت اور منظوری کے لئے ہم نے فلم ڈویزن میں ایک ہی جگہ سے یہ منظوریاں دینے کا نظام شروع کیا ہے۔ ہم اس عمل کو علاقائی سطح پر بھی شروع کررہے ہیں‘‘۔

جناب جاؤڈیکر نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے سنیما کی سحرانگیز دنیا اور اس صلاحیت کاذکر کیا جو فلم صنعت کے پیچھے کارفرماہے۔ وزیر موصوف نے کہا ،’’فلم ایک ایسا فن ہے جیسا کہ وشوکرما نے دنیا تشکیل دی ہے، فلم ساز بھی ایک نئی دنیا کی تشکیل کرتا ہے اور ہم اس دنیا میں خود کو محو کردیتے ہیں‘‘۔
اس سال کے قومی فلم ایوارڈز کیلئے مختلف زمروں میں نمایاں انعام یافتگان میں گجراتی فلم ’’ہیلاروئن‘‘ بہترین فلم کے زمرے میں شامل ہے۔ ’بدھائی ہو‘ نے بھرپور تفریح فراہم کرتے ہوئے بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ہندی فلم ’پدمانواس‘ کو سماجی معاملات پر بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ آدتیہ دھر نے ’اڑی‘ کے بہترین ڈائرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا، ’سرجیکل اسٹرائیک‘ ، آیوشمان کھرانہ اور وکّی کوشل نے ’اندھا دھند‘ اور ’اڑی‘ میں اپنی کارکردگی کیلئے بہترین اداکار کاایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ’سرجیکل اسٹرائک‘، جبکہ کیرتی سریش نے تیلگو فلم ’مہانتی ‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ مراٹھی فلم ’نال‘ کو ڈائرکٹر کی بہترین ڈبیو فلم کیلئے اندرا گاندھی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ دیگر مراٹھی فلم ’ پانی‘ نے ماحولیاتی تحفظ اور حفاظت کیلئے بہترین فلم کاایوارڈ حاصل کیا۔ قومی یکجہتی کے موضوع پر بہترین فیچر فلم کا نرگس دت ایوارڈ کنّڑ فلم ’اوندالاایرادلاند اتراکھنڈ‘ کو از حد فلم فرینڈلی اسٹیٹ کیلئے دیا گیا۔

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند29دسمبر 2019 کو، راشٹرپتی بھون میں ایوارڈ یافتگان کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام کریں گے جس میں بھارتی سنیما کی جید شخصیت جناب امیتابھ بچن شامل ہوں گے جو اپنی خرابی صحت کی وجہ سے آج تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے اور انہیں اس موقع پر پچاسواں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تفویض کیا جائیگا جو بھارتی فلمی صنعت میں ان کے پچاس سالہ دور میں انہیں حاصل ہونے والا سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا س ۔ ع ن
U- 5994
(Release ID: 1597326)