صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس ، بھٹنڈا میں 11 او پی ڈی خدمات کا افتتاح کیا
ملک میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے تئیں پابند عہد: ہرش وردھن
Posted On:
23 DEC 2019 3:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 دسمبر 2019، صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل کی موجودگی میں آج ایمس بھٹنڈا میں 11 او پی ڈی خدمات کا افتتاح کیا۔ ایمس بھٹنڈا میں جن او پی ڈی خدمات کو آج شروع کیا گیا، ان میں جنرل میڈیسن، گائنی و آبس، سرجیکل آن کولوجی میں کنسل ٹیشن سمیت جنرل سرجری، یورولوجی اینڈ پیڈریاٹرک سرجری، آرتھو پیڈک، ای این ٹی، اوپتھیلمولوجی، سائکیاٹری، ڈرمے ٹولوجی، ڈنٹل، بنیادی ریڈیو لوجی (ایکس رے، الٹرا ساؤنڈ اور رنگین ڈوپلر) بنیادی بایو کیمسٹری اور ایمپ، ہیمیٹو لوجیکل جانچ اور میڈیسن شامل ہیں۔ یہ جانچ اے ایم آر آئی ٹی (امرت) فارمیسی کے ذریعہ سستی شرحوں پر کئے جائیں گے۔
او پی ڈی خدمات کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایمس بھٹنڈا جون 2020 سے مکمل طور پر کام کرنے لگے گا اور پی جی آئی، چنڈی گڑھ اس کی مدد کے لئے سرپرست ادارہ ہوگا۔ 50 ایم بی بی ایس طلبا پر مشتمل 20۔2019 تعلیمی سال کے لئے ، ایمس بھٹنڈا کے پہلے بیچ کا آغاز بابا فرید کوٹ یونیورسٹی میں ہوچکا ہے۔کابینہ نے 27 جولائی 2016 کو پنجاب کے بھٹنڈا میں 925 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمس کے قیام کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ آج جن او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے، اس سے بھٹنڈا اور قرب و جوار کے علاقے کے لوگوں کو اعلی معیاری اور سستی طبی خدمات ملنے لگیں گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نے صحت کو اعلی ترین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیہم کوششوں کے ذریعہ حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سب لوگوں کو سستی اور معیاری صحت خدمات دستیاب کرائی جاسکیں۔صحت کے شعبے میں حکومت کی جو عہد بستگی ہے، اس کی یہ عکاسی ہے کہ ایمس کی تعداد اب بڑھ کر 21 ہوگئی ہے اور خاص طور پر ملک کے توقعاتی اضلاع میں 157 میڈیکل کالج قائم کرنے کا کام آگے بڑھ رہا ہے تاکہ لوگوں کو یہاں پر بہترین صحت خدمات دستیاب کرائی جاسکیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ سوپر اسپیشلٹی بلاکوں / ٹراما سینٹرز وغیرہ کی تعمیر کے توسط سے تین سطحی صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے 75 ضلع اسپتالوں کو سرکاری میڈیکل کالجوں / اداروں میں اپ گریڈ کرنے کا کام تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ آیوشمان بھارت کے ذریعہ جہاں ایک طرف ڈیڑھ لاکھ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹرز (ایچ ڈبلیو سی) کے توسط سے جامع پرائمری صحت خدمات دستیاب کرائی جارہی ہیں، وہیں پی ایم جے اے وائی سے انتہائی ضرورت مند تقریباً 70 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جبکہ 11.66 کروڑ استفادہ کنندگان کو ای۔ کارڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا کہ فٹ انڈیا موومنٹ اور ایٹ رائٹ انڈیا مہم کے ذریعہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آفاتی اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیکوں کے زمرے میں اضافہ کیا ہے۔اب ٹیکہ کاری کے ذریعہ روکی جاسکنے والی 12 بیماریوں کے لئے ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ بھٹنڈا میں واقع نئے ایمس سے اس خطے کے لوگوں کو بہترین صحت خدمات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک بھر میں صحت خدمات کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
حکومت پنجاب کے طبی تعلیم و تحقیق کے وزیر جناب اوم پرکاش سونی ، رکن پارلیمنٹ جناب سکھ بیر سنگھ بادل، رکن پارلیمنٹ جناب شویت ملک، رکن پارلیمنٹ جناب بلوندر سنگھ بھنڈر کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کی صحت و کنبہ بہبود کی وزارت اور پی جی آئی ایم ای آر، چنڈی گڑھ کے اہلکار بھی افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 5982
(Release ID: 1597243)
Visitor Counter : 69