نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بھارت، پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پُر امن تعلقات کا خواہاں ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند


دہشت گردی ترقی کے راستے کا روڑا ہے

عدم مساوات کے خلاف لڑنے اور سب کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین

قوم کو در پیش چیلنجوں کی آگاہی کے لئے طلباء کو بڑے پیمانے پر سفر کرنا چاہئیے

جموں و کشمیر آئی طالبات کے ایک گروپ سے ملاقات

Posted On: 23 DEC 2019 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی،  23 دسمبر / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو نے آج کہا ہے کہ بھارت، پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایو ں کے ساتھ پُر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند آج یہاں اُپ راشٹر پتی نواس، نئی دلّی میں جموں و کشمیر آئے ہوئے طالبات کے ایک گروپ سے ملا قات کر رہے تھے، جو کہ دلّی اور آگرہ کے دورے پر آیا ہوا ہے۔

            کشمیر کے فطری مناظر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے خطے کی متحرک ثقافت، شاندار اور لذیذ کھانوں، عظیم روحانی روایات اور دوست عوام کا بھی تذکرہ کیا۔

            نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس عظیم ملک کے تنوع کے بارے میں جاننے کے لئے طلباء کو سفر کرنا انتہائی ضروری ہے اور انہوں نے اس تنوع میں مضمر ثقافتی اور جذباتی اتحاد کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو در پیش چیلنجوں کو سمجھنے اور ان مسائل کے حل تلاش کرنے میں بھی سفر مدد گار ثابت ہو گا۔

            کشمیر کے تنوع اور مالا مال ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ انسانیت اور بر داشت پر مبنی جامع ثقافت کا نام ’کشمیریت‘ ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ نے سر حد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے باعث ریاست کشمیر کو ہوئے نقصان کا تذکرہ کرتے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی وقت کا تقاضہ تھا اور اس سے ریاست میں تیز رفتار ترقی ہو گی۔ ریاست کے ڈھانچے میں حالیہ تبدیلیوں کے باعث ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل فوائد کو کشمیر تک توسیع دینا مقصود ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے دہشت گردی کو انسان دشمن اور ترقی کے راستے کا روڑا قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ تناؤ کے باعث ترقی پر توجہ مرکوز نہیں کی جا سکتی ہے۔

            نائب صدر جمہوریہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ بھارت ہر محاذ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، طالبات سے کہا کہ انہیں قوم کی ترقی اور اپنی ریاست کے تئیں تعاون دینے کے لئے نئی چیزیں سیکھنے کے مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

            ذات پات، طبقات اور جنس پر مبنی عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سب کے لئے یکساں مواقع کے لئے انتھک کوششیں کی جانی چاہئیں۔

            نائب صدر نے کشمیر کی قدیم ادبی فضیلت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی متعدد زبانوں کا تحفظ کیا جانا چاہئیے اور انہیں فروغ دیا جانا چاہئیے۔

            مادری زبان میں اچھی طرح مہارت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

            جناب نائیڈو نے طالبات سے سماجی تحریکیں مثلاً سوئچھ بھارت، فٹ انڈیا، پوشن ابھیان پلاسٹ کے سنگل استعمال کی روک تھام اور دیگر پروگرواموں مثلاً اسکل انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا اور انہیں جامع تحریک میں بدلنے کے لئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

            انہوں نے طالبات سے بھارت، اس کی تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کو سیکھنے اور سمجھنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے شہری کے طور پر ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض کے تئیں بھی ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

            انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے بچوں کی ضروریات کے مطابق موزوں اور اختراعات، ہنر مندی کے فروغ پر مبنی اپنے تعلیمی نظام کی اصلاح کر رہے ہیں۔

            انہوں نے کہا میں آپ کو پانچ چیزیں یاد دلانا چاہوں گا۔ ہمیں اپنے ماں، مادر وطن، مادری زبان، قریبی مقامات اور اساتذہ کی تعظیم اور محبت کرنی چاہئیے۔

            ساتھیو!

            کشمیر قدیم اور طویل ادبی عظمت کا حامل ہے۔ یہ بات قابل قدر اور نوٹ کی جانے والی ہے کہ قدیم شاعروں نے سنسکرت میں شاعری کی ہے۔ ہمیں اس بات بات پر فخر ہے کہ کشمیر نے چرخہ اور پتنجلی کے یوگا سوتر کے لئے زبر دست کام کیا ہے۔ عظیم شعراء محمد طاہر غنی اور پنڈت تبا رام ترکی جنہوں نے فارسی میں لکھا ہے، ہمارا سرمایہ ہیں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ قدیم شاعرہ جنہوں نے کشمیری زبان میں شاعری کی ہے، خواتین ہیں، لل دیوی اور حبہ خاتون۔ بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح کشمیر نے بھارت کے عظیم الشان ثقافتی ورثے میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔

            ساتھیو!

            آپ بھارت کا مستقبل ہیں۔ میں جب آپ جیسے ساتھیوں سے بات کرتا ہوں، تو مجھے یقین و اعتماد ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کا مستقبل روشن اور درخشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5976




(Release ID: 1597211) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi