نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

آندھرا پردیش، فٹ انڈیا اسکول ہفتہ منانے میں سرفہرست رہا ۔21 ہزار سے زیادہ اسکولوں نے فٹ انڈیا فلیگ حاصل کئے

Posted On: 20 DEC 2019 5:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی واضح اپیل کی وجہ سے  اس سال 19 اگست کو ،فٹ انڈیا تحریک کی ایک زبردست بنیاد پڑی۔ جناب مودی  نے اپنے مقبول عام شو من کی بات میں  24 نومبر کو سبھی اسکولوں سے زور دے کر کہا تھا کہ وہ دسمبر میں فٹ انڈیا ہفتہ منائیں اور فٹ انڈیا اسٹار درجہ بندی میں اپنا اندراج کرائیں۔

فٹ انڈیا اسکول ہفتہ کا انعقاد ابھی تک 26 ہزار 845 اسکولوں میں کیا جاچکا ہے۔ آندھرا پردیش اس میں سرفہرست ہے۔ یہاں 13 ہزار 839 فٹ انڈیا اسکولوں نے، فٹ انڈیا ہفتہ منایا۔ کرناٹک اور اترپردیش دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ کرناٹک میں ایک ہزار 967 اور اترپردیش میں ایک ہزار 504 اسکولوں نے فٹ انڈیا ہفتہ منایا۔

اس ہفتہ کے دوران تندرستی کے بارے میں یوگ، فری ہینڈ مشقوں، کھیل مقابلوں، پینٹنگ مقابلوں اور مضمون نگاری وتقریری مقابلوں جیسی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔ یہ پروگرام کسی طالب علم کی زندگی میں تندرستی کی اہمیت کو اجاگر کرنے  کے مقصد سے  اسکولوں کی طرف سے منعقد کئے گئے ۔

فی الحال 21ہزار 344اسکولوں نے فٹ انڈیا فلیگ حاصل کئے۔ آندھرا پردیش نے ہی پورے بھارت میں فٹ انڈیا درجہ کے اسکولوں میں سب سے اونچی پوزیشن حاصل کی۔ یہاں  8 ہزار 117اسکولوں کو فٹ انڈیا درجہ کے اسکول قرار دیاگیا۔ اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے، جہاں 5 ہزار 989 اسکولوں نے فٹ انڈیا اسکول کا درجہ حاصل کیا۔

کچھ اسکولوں نے بہت ہی تخلیقی انداز میں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا، جیسے نئی دہلی کا ارواچین انٹرنیشنل اسکول۔ اس اسکول نے فٹ انڈیا کے لئے ایک نغمہ تیار کیا۔  اس  نغمہ کی دھن اور بول اس اسکول کے اساتذہ اور خود طلبا نے تیار کئے اور اسے خوبصورتی سے گایا۔ اسی طرح آر کے پورم کے سیکٹر 8 کے کیندریہ ودیالیہ نے تندرستی کے بارے میں منفرد انداز کا ایک شو پیش کیا، جس میں اس کے طلبا نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تمل ناڈو کے کرور علاقہ کے زی لیٹیرا اسکول کے این نیتر اور آندھرا پردیش کے سائی بابا سینٹرل اسکول کے آر تیجسوی نے اس موضوع پر اپنی انفرادی انداز کی تخلیق سے لوگوں کا دل موہ لیا۔

 

 

 

 

فٹ انڈیا اسکول درجہ نظام، بھارت میں اسکولوں میں شروع کیاگیا، تندرستی سے متعلق درجہ بندی کا پہلا نظام ہے۔ اس کے تحت اسکولوں کو ایک  فٹ انڈیا فلیگ، 3 ستاروں اور 5 ستاروں کا درجہ دیا جاتا ہے۔ یہ درجہ بندی طلبا اور اساتذہ کی تندرستی کی سطح، بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور تندرستی سے متعلق سرگرمیوں میں ان کی شرکت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ فٹ انڈیا اسکول کا درجہ حاصل کرنے کے لئے فٹ انڈیا فلیگ حاصل کرنا پیشگی شرط ہے۔

*****

U. No. 5975

 


(Release ID: 1597202)
Read this release in: English , Hindi