ریلوے کی وزارت
سی ایل ڈبلیو نے 9 مہینے سے کم کی مدت میں 2019-20 کے دوران 300ویں لوکوموٹیو تیار کیے
Posted On:
22 DEC 2019 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 دسمبر؍ چترنجن لوکو موٹیو ورکس (سی ایل ڈبلیو) نے رواں مالی سال کے 9 مہینوں (کام کاج کے 216 دنوں) سے کم کی مدت میں 21 دسمبر 2019 کی شام تک مالی سال 2019-20 کا 300واں لوکوموٹیو تیار کرلیا ہے۔
300ویں لوکو کی تیاری میں سال 2017-18 میں کام کا دن 292 دنوں سے کم ہوکر 2018-19 میں 249 دن تک اور رواں مالی مال 2019-20 میں کم ہوکر 216 دن ہوگیا ہے۔ اس طرح سال 2017-18 سے اب تک 28 فیصد کی کمی آچکی ہے۔
جنرل مینیجر جناب پروین کمار مشرا نے اعلیٰ افسران اور حکام کی موجودگی میں 21 دسمبر 2019 کی شام کو سی ایل ڈبلیو سے 300ویں لوکو، ڈبلیو جی-9 ایچ سی (32692) کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انھوں نے سی ایل ڈبلیو سے 300ویں الیکٹرک لوکوموٹیو کی تیاری میں افسران اور حکام کی انتھک کوششوں کی ستائش کی۔
جناب پروین کمار مشرا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوکو موٹیو کی تیاری میں اس رجحان کے ساتھ سی ایل ڈبلیو رواں مالی سال 2019-20 کے ہدف کو عبور کرنے کا بھی اہل ہوگا اور ایک نیا ریکارڈ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہوگا۔ سی ایل ڈبلیو نے 2018-19 میں 402 لوکوموٹیو تیار کیے اور اس طرح یہ لوکوموٹیو تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔اض۔ را ۔ 22 - 12 - 2019)
U. No. 5968
(Release ID: 1597188)
Visitor Counter : 102