وزارت اطلاعات ونشریات

نائب صدر جمہوریہ23 دسمبر کو 66ویں قومی فلمی ایوارڈ پیش کریں گے


جناب امیتابھ بچن کو 50ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 21 DEC 2019 1:10PM by National

نئی دہلی، 21 دسمبر؍            66واں قومی فلم ایوارڈ برائے 2018،  نئی دہلی میں 23 دسمبر ، 2019 کو ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو  مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات جناب پرکاش جاوڈیکر اور دیگر سینئر معززین کی موجودگی میں ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس تقریب میں ان فلمی شخصیات کو اعزاز  سے نوازا جائے گا  جنھوں نے ہندوستانی سینما کے فروغ اور ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

ہندوستانی سنیما کی عظیم شخصیت  جناب امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں ان کی  50سالہ خدمات کے لیے ہندوستانی سینما کا سب سے بڑا ایوارڈ،  دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس سے قبل ، رواں سال  اگست کے مہینے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فیچر فلم زمرے کے چیئرپرسن جناب راہل راویل، غیر فیچر فلم کے زمرے کے چیئرپرسن جناب اے ایس کنال اور سینما کے موضوع پر سب سے بہترین تحریر کے چیئرپرسن جناب اتپل بورپجاری کی صدارت میں گجراتی فلم ہیلارو کو بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ فلم ‘بدھائی ہو’  مجموعی تفریح کے لیے بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ہندی فلم ‘پیڈ مین’ کو سماجی موضوع پر بنی بہترین فلم قرار دیا گیا۔ آدتیہ دھر نے ‘اُری: سرجیکل اسٹرائیک’ کو بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔ آیوشمان کھورانہ اور وکّی کوشل نے ‘اندھا دھند’ اور ‘اُری: دی سرجیکل اسٹرائیک’ میں اپنی کارکردگی کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ کرتی سریش نے تیلگو فلم ‘مہانتی’ میں اپنے کردار کے لیے بہتری اداکارہ کی ٹرافی جیتی جبکہ مراٹھی فلم ‘پانی’ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا، کنڑ فلم ‘اونڈالاا یراڈالا’ کو قومی وحدت کے بہترین فیچر فلم کے لیے نرگس دت ایوارڈ اور اتراکھنڈ کو فلموں کے لیے سب سے موزوں ریاست کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قومی فلم ایوارڈ کا انتخاب ایک آزاد اور غیر جانبدار جیوری کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس میں مشہور فلم سازوں اور فلمی ہستیاں شامل ہوتی ہیں۔

66ویں قومی فلم ایوارڈ کی جیوری اور ایوارڈ جیتنے والوں کی مزید تفصیلات کے لیے  یہاں کلک کریں:-

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1581667#.Xf3BpRlttBU.whatsapp

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 ( م ن ۔اض۔ را  ۔ 21 - 12 - 2019)

 U. No. 5962

 


(रिलीज़ आईडी: 1597158) आगंतुक पटल : 138
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi