کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بنارس سے دبئی کو تازہ سبزیاں
سمندر کے راستے پہلی تجرباتی کھیپ 20 دسمبر 2019 کو بھیجی گئی
اپیڈا( اے پی ای ڈی اے ) نے اترپردیش کے 5 اضلاع میں زرعی برآمداتی مرکز قائم کئے
Posted On:
20 DEC 2019 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 دسمبر / زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات برآمدات ترقیاتی اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے ) نے ہندوستان کے زرعی پیداوار سے بھرپور علاقوں سے اپنی پیداوار کو فروغ دینے کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے آج یہاں سے سمندر کے راستے وارانسی سے دبئی کو تازہ سبزیوں کی پہلی کھیپ روانہ کی۔ وارانسی خطے میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداواری صلاحیت کو زیر غور رکھتے ہوئے وارانسی خطے کے 5 اضلاع جن کے نام ہیں غازی پور، جونپور، چندولی ، مرزا پور اور سنت روی داس نگر میں اپیڈا (اے پی ای ڈی اے ) ، وارانسی خطے کے ان پانچ اضلاع میں زرعی برآمداتی ہب مرکز ؍قائم کرنے کے عمل میں ہے۔
اس سلسلے میں ایک تازہ سبزیوں کے ایک کنٹینر پر مشتمل پہلی تجرباتی کھیپ کو اپیڈا کے چیئرمین جناب پبن کمار بورتھا کو اور کمشنر جناب دیپک اگروال نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر آج یہاں ضلع مجسٹریٹ جناب کوشل راج شرما بھی موجود تھے۔
ایگری ایکسپورٹ ہب کے قیام کے لئے اپنی جدو جہد اور کوششوں میں ، اپیڈا نے وارانسی میں تازہ سبزیوں کے لئے اس سال ایک ایکسپورٹ پروموشن پروگرام اور بایر سیلر میٹ (بی ایس ایم ) کا انعقاد کیا، جس میں ممبئی ، کولکاتہ ، حیدرآباد اور اترپردیش برآمد کاروں اور مذکورہ خطے کے تقریباً 100 کسانوں نے شرکت کی۔ بی ایس ایم نے ایف پی او کے ساتھ رابطہ اور معروف برآمد کاروں کے ساتھ اچھے رابطے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ خطے کی صلاحیت کو سمجھنے کے لئے برآمد کاروں اور کسانوں کے درمیان باہمی بات چیت بہت مدد گار ثابت ہوگی۔
اس کے تحت کسانوں اور برآمدکاروں کے درمیان پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کی کوالٹی ، ضروری بنیادی ڈھانچے اور فصلوں کی ایکسپورٹ کوالٹی کی اقسام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برآمد کاروں نے خطے کے سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔فصلوں اور پیداوار کی کوالٹی بہترین بنائی جائے۔ اس کے بعد بی ایس ایم نے پیداواری مقامات اور کھیتوں کا دورہ کیا۔
ممبئی کے فریش ویجیٹیبل اینڈ فروٹ ایکسپورٹرس ایسوسی ایشن ( وی اے ایف اے ) نے بین الاقوامی بازاروں میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کی سورسنگ کے لئے چار ایف پی او کے ساتھایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ ایف پی او بھی خطے سے معیاری پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے مصروف ہو گئی ہیں۔ وارانسی میں ایگری ایکسپورٹ ہب کے قیام کی اس پہل کے نتائج اب آنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں آج سمندری راستے سے وارانسی سے دوبئی کو ایف پی او سورس سے تازہ سبزیوں کی پہلی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔
اپیڈا(اے پی ای ڈی اے) نے اترپردیش کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر دوبئی کو سمندری راستے کے ذریعہ تازہ سبزیوں کے ایک کنٹینر کو تجرباتی کھیپ کے طور پر بھیجنے کا انتظام کی اہے۔ اس کنٹینر میں 14 ایم ٹی ایس تازہ سبزیاں، وارانسی اور غازی آباد کی تین ایف پی اوز کے ذریعہ سورس کی گئیں اور وی اے ایف اے کے ذریعہ تعاون کے ساتھ ممبئی سے دوبئی کو ایکسپورٹ کی گئی ہیں۔
ایف پی او سے اس کھیپ کو کنسولیڈیٹ کیا گیا اور پروسیس اور پیک کرنے کے لئے کونکر کارگوفیسلٹی ، رجاتلب ، وارانسی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس فیسلٹی کا افتتاح وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی نے جولائی 2018 میں کیا تھا۔
تمام سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے اور کوآرڈینیشن کے لئے وارانسی میں اپیڈا کا ایک پروجیکٹ آفس قائم کیا جائے گا تاکہ وارانسی میں ایکسپورٹ ہب کے لئے اٹھائے گئے اقدام سے متعلق سرگرمیوں کو تیز رفتار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمام شراکت داروں کے ساتھ ،کمشنروارانسی ڈیوژن کی چیئرمین شپ کے تحت ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا کام ، انفرااسٹریکچر کی تیز رفتار کی ترقی کو یقینی بنانا اور سپر وائزر کرنا اور بین الاقوامی بازار میں زرعی مصنوعات کی برآمد کے لئے بیک ورڈ رابطوں اور سپلائی چین کو مستحکم کرنا ہے۔
اپیڈا، حکومت ہند کی وزارت تجارت اور صنعت کے تحت ایک تنظیم ہے اور ہندوستان سے زرعی پیداوار اور ڈبہ بند کھانوں کی برآمد کے فروغ کے لئے ذمہ دار ہے۔
*************
( م ن ۔ش ت ۔م ف (
U. No. 5954
(Release ID: 1597102)