کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جواہرات اور زیورات کے شعبے میں زبردست امکانات ہیں
ہمیں ہر حال میں 75 بلین امریکی ڈالر کے ہدف تک پہنچنا چاہئے: پیوش گوئل
جی اینڈ جے شعبے کے 5 ملین ملازمین کے لئے مزید سی ایس آر : پیوش گوئل
تجارت وصنعت کے وزیر نے 46 ویں جواہرات اور زیورات ایوارڈ 2019 دیے
Posted On:
20 DEC 2019 10:41AM by PIB Delhi
ہندوستانی جواہرات اور زیورات کا شعبہ زیورات کا عالمی مرکز ہے اور اس کی ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً 7 فیصد اور ہندوستان کی مجموعی تجارتی برآمدات میں 15 فیصد کی حصہ داری ہے۔ تجارت وصنعت اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے شعبے میں کئے جانے والے کام کی ستائش کرتے ہوئے شعبے میں کام کرنے والوں سے اپیل کی کہ اب وہ 40 بلین سے 75 بلین امریکی ڈالر کا ہدف حاصل کریں۔ وہ 18 دسمبر 2019 کو نئی دہلی میں منعقدہ 44ویں ہندوستان جواہرات اور زیورات ایوارڈ 2019 کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے مزید کہا کہ ہندوستانی جواہرات اور زیوارات کے شعبے میں تجارت اور مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں زبردست امکانات ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ تجارت وصنعت کی وزارت 75 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کے حصول کے لئے اس شعبے کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے شعبے کے کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ ای سی جی سی کی جلد ہی شروع ہونے والی نروک (این آئی آر وی آئی کے) اسکیم کا پوری طرح سے استعمال کریں، جس سے قرض دینے کے عمل میں آسانی ہوگی اور برآمد کنندگان کے لئے قرض کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ یہ نہ صرف بڑے ایکسپورٹ ہاؤسیز بلکہ چھوٹے برآمد کنندگان کے لئے بھی انتہائی سستی شرحوں پر زر مبادلہ کے قرضے مہیا کرائے گا۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے بتایا کہ ملک میں چار مشترکہ سہولت مراکز قائم کئے جارہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ان چار کے علاوہ فی الحال چار مراکز پہلے سے استعمال میں ہیں اور اس شعبے کو زیورات کی جانچ اور تصدیق کے لئے ان کا بھر پور استعمال کرنا چاہئے۔
جواہرات اور زیورات کے شعبےسے منسلک لوگوں کو سونے کی غیر ضروری درآمد کے معاملے پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد ایک ایسی اسکیم تیار کریں جس سے حکومت ہند کو ان اثاثوں کو کھولنے میں مدد ملے جو کہ شہریوں کے نجی والیٹ میں بند ہیں۔جناب پیوش گوئل نے کہا کہ اس شعبے کے ارکان گھریلو مارکیٹ اور بیرون ملک میں واقع بازاروں سےبھی خریداروں کو راغب کرنے کے لیے دبئی میں سونے کے بازار کے خطوط پر زیورات کے پارک بنانے کے امکانات بھی تلاش کرسکتے ہیں۔
پیوش گوئل نے ایکل ودیالیوں کے ذریعہ خصوصی طور پر قبائلی علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے شعبوں میں اس شعبے کے ذریعہ کئے جارہے کام کی ستائش کی اور شعبے سے اپیل کی کہ اب وہ یونٹوں جیسے زمروں میں ایوارڈ قائم کریں، جس سے صحت بیمہ اور بچوں کی تعلیم جیسے بہت زیادہ فوائد مل سکیں اور 5 بلین ملازمین اور ان کے کنبوں، جو اس شعبے سے جڑے ہوئے ہیں ان پر مزید سی ایس آر فنڈ خرچ کرے۔
تجارت اور صنعت کے وزیر نے اس شعبے میں کاروباری امتیاز کے اعتراف میں ایوارڈ دیے، جس سے برانڈ انڈیا کو مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ دھاتوں کے زیورات، کٹ اینڈ پالشڈ رنگا رنگ جواہرات کے پتھر، ہیرے، سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی، معاشرتی طور پر انتہائی ذمہ دار کمپنی، سال کی خواتین کاروباری، بہترین ڈیجیٹل اقدام اور سب سے زیادہ ملازمت والی کمپنی کو تجارت وصنعت کے وزیر کے ہاتھوں مختلف زمروں میں ایوارڈ دیے گئے۔
تجارت وصنعت کے وزیر کے ہاتھوں وسنت مہتا کو ہندوستانی ہیرے کی مینوفیکچرنگ صنعت کو ایک عالمی زیورات کے مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں ان کے رول کے لئے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیاگیا۔ یہ مینوفیکچرنگ مرکز معیار اور ڈیزائن پر مبنی جواہرات کا حامل ہے۔
**************
U. No. 5949
(Release ID: 1597046)
Visitor Counter : 99