وزارت خزانہ

اے ڈی بی، بھارت نے مدھیہ پردیش کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے پی پی پی کے سلسلے میں 490 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 20 DEC 2019 11:39AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔20؍دسمبر۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج ریاست مدھیہ پردیش میں 1600 کلو میٹر ریاستی شاہراہوں اور  اہم ضلعی سڑکوں کو واحد سے دوہری لین والی بنانے یعنی چوڑی کرنے سے متعلق سرکاری – نجی شراکت داری (پی پی پی) پروجیکٹ کیلئے  490 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اضافی طور پر  286 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری  کے لئے  پی پی پی ماڈلٹی کے تحت نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے  سرمایہ بہم پہنچایا جائے گا۔

مذکورہ قرض معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ایڈیشنل سکریٹری  (فنڈ بینک اینڈ اے ڈی بی) ، محکمہ اقتصادی اُمور وزارت خزانہ جناب سمیر کمار کھرے اور اے ڈی بی کے بھارت کے ریزیڈنٹ مشن  کے کنٹری ڈائرکٹر  جناب کینیچی یوکو یاما شامل تھے۔

مذکورہ قرض معاہدے پر دستخط کے بعد جناب کھرے نے کہا کہ  ریاستی شاہراہیں اور اہم ضلعی سڑکیں، دیہی سڑکوں اور قومی شاہراہوں کے مابین ایک اہم رابطہ فراہم کرتی ہیں۔ مذکورہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے سے یہ پروجیکٹ اپنے طور پر  دیہی اور شہری کنیکٹیویٹی کو اس ریاست میں بہتر بنائے گا اور  بہتر خدمات اور منڈیوں تک رسائی کو آسان اور بہتر بنائے گا۔

جناب یوکویاما نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اے ڈی بی کے ذریعے  ریاست کے سڑک کے شعبے سے  2002  سے وابستگی  کو جاری رکھنے والا  پروجیکٹ ہے اور یہ پروجیکٹ مخلوط سالانہ ماڈل (ایچ اے ایم) کے توسط سے  پی پی پی کو متعارف کرکے ایک نئی شراکت داری کا آغاز کرے گا جس کے ذریعے  سرکاری سرمایہ فراہمی  کا راستہ ہموار ہوگا اور  پونجی سرمایہ کاری کی ہمہ گیری کی کیفیت  میں بہتری رونما ہوگی۔

ایچ اے ایم انجینئرنگ ، حصولیابی، تعمیر اور بناؤ ، چلاؤ اور منتقل کرو کا ایک مرقع ہے۔  اس کےتحت  ڈیزائن ، نفاذ اور آپریشن و رکھ رکھاؤ کی ذمہ داریاں نجی شعبے کو منتقل ہوجاتی ہیں جبکہ  اس کے نتیجے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری راغب ہوتی ہے۔  اس ماڈل کے تحت حکومت  تعمیر کے دوران پروجیکٹ کی لاگت کا 60فیصد حصہ جاری کرے گی جو قسطوں کی شکل میں  تکمیل کے سنگ میلوں کے ساتھ مربوط ہوگا ، بقیہ 40فیصد سرمایہ کا انتظام مساوی  سرمایہ حصص  اور  تجارتی قرض  کے توسط سے کیا جائیگا۔ ایک مرتبہ جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائیگا تو حکومت دس برسوں کی مدت میں مالی سرمایہ کاروں کی رقم ادا کرے گی۔

یہ پروجیکٹ 750 کلو میٹر طویل ریاستی شاہراہوں اور  820 کلو میٹر طویل ایم ڈی آر  کی حالت کو بہتر بنائے گا  اور انہیں دو لینوں میں بدلنے کے ساتھ ساتھ  سڑک سلامتی  خصوصیات فراہم کرتے ہوئے ہر موسم میں استعمال کے لائق بنائے گا۔  اس کے تحت  ایک ای۔ رکھ رکھاؤ نظام بھی وضع کیا جائیگا جو سڑکوں کے نقص  یا درکار رکھ رکھاؤ  کو ریکارڈ کرسکے گا اور  ٹھیکے کی بنیاد پر نفاذ کیلئے  تربیتی پروگرام فراہم کریگا تاکہ اس سلسلے میں صلاحیت سازی کی جاسکے اور  یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش سڑک ترقیات کارپوریشن کیلئے  مالی سرمایہ بھی فراہم کریگا۔  2002 سے اے ڈی بی نے ریاستی حکومت کو اپنے سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی کیلئے  5 قرض فراہم کیے ہیں جن کی مدد سے  تقریباً  7300 کلو میٹر سڑکوں یا  11فیصد مجموعی نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائی جاسکی ہے۔

اے ڈی بی نے خوشحال، مبنی بر شمولیت  ، لچکدار اور ہمہ گیر ایشیا اور بحرالکاہل کے حصول کا عہد کر رکھا ہے اور یہ بینک ازحد غربت اور افلاس کو ختم کرنے کے سلسلے میں لگاتار اپنی کوششیں کرتا آیا ہے۔ 2018 میں اس نے 21.6 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے نئے قرضوں اور گرانٹس  کی فراہمی کا عہد کیا تھا ، یہ بینک 1966 میں قائم کیا گیا تھا اور  اس کی ملکیت 68  اراکین پر مشتمل ہے جس میں 49 اراکین اسی خطے سے متعلق ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ۔ع ن

U-5948



(Release ID: 1597027) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi