ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت نے اگلے دور کے ٹرانسپورٹ نظام کے سلسلے میں مہارت کے سینٹر کے قیام کے لئے یونیورسٹی آف برمنگھم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے


ٹرانسپورٹ کے شعبے میں صلاحیت سازی کی سمت فیصلہ کن قدم

Posted On: 19 DEC 2019 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 دسمبر 2019،    ریلوے کی وزارت کے تحت نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ نے، جو ایک ڈیمڈ یونیورسٹی ہے، 18 دسمبر 2019 کو، نئی دہلی میں ریلوے بھون میں یونیورسٹی آف برمنگھم کے ساتھ ایک اقرار نامے پر دستخط کئے۔ اس کا مقصد اگلے دور کے ٹرانسپورٹ نظام کے لئے مہارت کا اپنا پہلا سینٹر قائم کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو  جبکہ یونیورسٹی آف برمنگھم میں ریلوے ریسرچ اور ایجوکیشن کے برمنگھم سینٹر کے سربراہ  پروفیسر کلائیو رابرٹس نے دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K89R.jpg

انڈین ریلوے اس سینٹر کا ایک بانی ساجھیدار ہے اور وہ اپنے سینٹرالائزڈ تربیتی اداروں اور تحقیقی اداروں کے ذریعہ یا  براہ راست  دستیاب دیگر وسائل ، فاضل آلات اور  پیشہ ورانہ مہارت کے علاوہ مالکانہ ڈاٹا فراہم کرے گا۔ یہ سینٹر دیگر صنعتی اور تعلیمی اداروں سے شراکت داری کو بھی مدعو کرے گا۔

یہ سینٹر ہندوستان میں ریل اور ٹرانسپورٹ کے سیکٹر کو فروغ دینے میں شامل ہوگا جس میں ان سروس پروفیشنلس کے لئے پوسٹ گریجویٹ، ڈاکٹرل اور پوسٹ  ڈاکٹرل پروگرامس، کسٹمائزڈ تربیتی پروگرام کی پیش کش شامل ہے۔یہ سینٹر معلوماتی پروگرامس، کانفرنسز اور ورکشاپ کا اہتمام کرنے میں بھی شامل ہوگا تاکہ ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں رجحانات ، نئی تحقیق، عالمی نوعیت کے بہترین طور طریقے، اقدامات اور ترقی کو عام کیا جاسکے۔

اس سیٹر کا قیام ٹرانسپوٹیشن کے سیکٹر میں ہماری صلاحیت سازی کی سمت ایک اور قدم ہے جو ہائی اسپیڈ ریلوے، ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری، سنگلنگ سسٹم، رولنگ اسٹاک اور آپریشن جیسے قومی پروجیکٹوں کی عمل آوری اور تعمیر میں شرکت کے لئے ہمارے نوجوانوں کو تیار کرے گا۔

نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں :

نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ  ایک ڈیمڈ یونیورسٹی کے طور پر قائم کی گئی ہے اور وہ 2018 سے سرگرم ہے۔مختلف ڈسپلنس میں اسکولوں اور محکموں کے علاوہ نیشنل ریل ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد  مہارت کے بین  تادیبی سینٹرس کو فروغ دینا ہے جو  تعمیری لحاظ سے  مثبت ہوں گے۔ اس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریسرچ اور تعلیم کو فروغ دیا جاسکے گا۔ انسٹی ٹیوشن کے بارے میں مزید تفصیلات www.nrti.edu.in  پر دستاب ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے بارے میں:

یونیورسٹی آف برمنگھم، ریلوے تحقیق اورتعلیم کے لئے  برمنگھم سینٹر کے لئے ایک ہوم  ہے جہاں 150 سے زیادہ ماہرین تعلیم، محققین اور پیشہ ور سروسز اسٹاف ، عالمی ریل صنعت کو عالمی نوعیت کی تحقیق ، تعلیم اور قیادت فراہم کررہے ہیں۔ ریلوے ریسرچ اور ایجوکیشن کے لیے برمنگھم سینٹر  یوروپ میں ریلوے میں تحقیق اور تعلیم کے لئے سب سے بڑی یونیورسٹی پر مبنی مرکز ہے جو  اعلی تعلیم کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ عالمی نوعیت کی نئی ٹکنالوجیاں فروغ دے رہا ہے اور آب و ہوا میں تبدیلی اور  بجلی کے نظام ، توانائی کے استعمال، ریلوے کنٹرول وغیرہ کو بھی آگے لے جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 5941



(Release ID: 1596978) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi