وزارت دفاع
ہند – روس تینوں مسلح افواج کی مشترکہ مشق اندرا – 2019 کی اختتامی تقریب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 DEC 2019 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 دسمبر / ہندوستان اور روس کے درمیان تینوں مسلح افواج کی دو طرفہ فوجی مشق اِندرا – 2019 کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام آج ببینا ، پونے اور گوا میں ہوا ۔ دونوں ملکوں کی یہ مشترکہ فوجی مشق اقوامِ متحدہ کے رہنما اصول کے تحت دہشت گردی مخالف اور شورش مخالف فوجی کارروائیوں کی مشترکہ تربیت کے سلسلے میں ہوئی ۔ اس موقع پر دہشت گردی مخالف کارروائیوں سے متعلق اہم لیکچرس ، نمائشوں اور فرضی مشقوں کا اہتمام کیا گیا اور اس کی ریہرسل کی گئی مشترکہ طور پر اسے انجام دیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے فوجی دستوں نے اپنی مہارت اور تجربات کا باہمی تبادلہ کیا ۔
19 دسمبر ، 2019 ء کو اختتامی مشق کے حصے کے طور پر دونوں ملکوں کے فوجیوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پوری مہارت کے ساتھ فوجی کارروائیوں کا انجام دیا ، جس کا مشاہدہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے معززین نے کیا ۔ دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے لیفٹننٹ جنرل ایس کے سینی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، جنوبی کمانڈ اور دونوں ملکوں کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں اس اختتامی مشق کا جائزہ لیا ۔ روسی افواج کی نمائندگی لیفٹننٹ جنرل سرجی سیروکوف ، نائب کمانڈر ، ایسٹرن ملٹی ڈسٹرکٹ نے کی ۔ دونوں ملکوں کی افواج کی مشترکہ فوجی مشق کا اختتام ایک رسمی اختتامی تقریب کے ساتھ 19 دسمبر ، 2019 ء کو عمل میں آیا ۔
مشترکہ فوجی مشق اندرا – 2019 دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارہ بڑھانے کے سلسلے میں نہایت کامیاب رہی۔ اس مشترکہ فوجی مشق سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کے لئے باہمی اعتماد اور اشتراک و تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے ایک موقع فراہم ہوا ۔
کرنل امن آنند ، عوامی رابطہ افسر ( آرمی )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No.5939
(ریلیز آئی ڈی: 1596970)
وزیٹر کاؤنٹر : 171