صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی جی ایچ ایس ویلنیس سینٹر ، وِکاس پوری ، نئی دلّی کو سی جی ایچ ایس مستفدین کے نام وقف کیا
سی جی ایچ ایس خدمات کو 100 شہروں میں توسیع دی جائے گی : ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
19 DEC 2019 4:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 دسمبر / ‘‘ سی جی ایچ ایس خدمات کو اب 100 شہروں تک توسیع دی جائے گی ’’ ۔ یہ بات آج وکاس پوری ، نئی دلّی میں نئے سی جی ایچ ایس ویلنیس سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مغربی دلّی کے رکنِ پارلیمنٹ جناب پرویش صاحب سنگھ ورما کی موجودگی میں کہی ۔ مرکزی وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ فی الحال یہ اسکیم 329 ایلوپیتھی ویلنیس سینٹر اور 86 آیوش سینٹر کے ذریعے ملک کے 72 شہروں میں کام کر رہی ہے ۔ یہ اسکیم 12.09 لاکھ پرائمری کارڈ ہولڈروں اور 35.72 لاکھ مستفیدین کو خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ ان میں سے تقریباً 17 لاکھ مستفیدین دلّی / این سی آر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 2.5 لاکھ سے زیادہ مستفیدین 75 برس اور اس سے زائد عمر کے ہیں ۔ تقریباً 58 مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ( سی جی ایچ ایس ) کے مستفیدین سال میں کم از کم ایک مرتبہ سی جی ایچ ایس سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سال 2014 ء کے بعد سی جی ایچ ایس ویلنیس مراکز کی تعداد بڑھ کر 72 شہروں تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے پہلے ان مراکز کی تعداد 30 تھی ۔ اس سے صحت اور ملازمین کے علاج و معالجے کے تئیں حکومت کی بے مثال عہد بندی کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹا نگر ، کنّور اور کوزی کوڈ جیسے دیگر شہروں تک جلد ہی سی جی ایچ ایس کو وسعت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے سی جی ایچ ایس مراکز کے ذریعے صحت خدمات کی ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے متعدد شراکت داروں ، مستفیدین اور دیگر افراد سے فیڈبیک اور تجاویز حاصل کی ہیں ۔ ایک اختراعی فیچر کی حیثیت سے ہر سی جی ایچ ایس مرکز کے 5 کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے 80 سال سے زائد عمر کے مستفیدین کے لئے سی جی ایچ ایس ویلنیس مراکز سے ڈاکٹر کم از کم مہینے میں ایک مرتبہ جائیں گے اور اُن کی صحت اور علاج و معالجہ کے بارے میں اُن سے دریافت کریں گے ۔
مرکزی وزیرِ صحت نے کہا کہ اس سے صحت کے شعبے میں حکومت کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) کی تعداد اب بڑھ کر 21 ہو گئی ہے ۔ ان میں سے 6 ایمس میں اب کام کاج ہو رہاہے ۔ علاوہ ازیں ، ملک کے امنگوں والے اضلاع میں بالخصوص 157 میڈیکل کالج قائم کرنے کا کام چل رہا ہے تاکہ اُن علاقوں کے لوگوں کو بہتر صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں صحت خدمات کی سہولتوں کے لئے دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے مثبت صحت کو فروغ دینے اور امتناعی اقدامات کے مقصد سے حکومت کی ‘‘ ایٹ رائٹ انڈیا ’’ اور ‘‘ فِٹ انڈیا ’’ جیسی مہم کو اجاگر کیا ۔ حکومت آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس مراکز کے ذریعے اس کو فروغ دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ یہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ دلّی کے لوگ آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت صحت خدمات سے محروم ہیں ، جب کہ اس سے ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے 69 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پینل میں شامل 19 ہزار سے زائد اسپتالوں کے ذریعے فائدہ پہنچا ہے ’’ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت مند اور غریب عوام پی ایم جے اے وائی کی غیر موجودگی میں پہلے اِس طرح کی صحت سہولتوں کے بارے میں تصور نہیں کر سکتے تھے ۔
مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ( سی جی ایچ ایس ) مرکزی حکومت کے سبکدوش ملازمین اور ان پر منحصر اُن کے خاندان کے افراد کی خدمات کے لئے ایک ذیلی صحت اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کا آغاز 1954 ء میں دلّی میں کیا گیا تھا ۔ اس اسکیم سے مستفیدین کو جامع صحت خدمات اور سہولتیں فراہم ہوتی ہیں ۔ اس میں سرکاری اسپتالوں اور پینل میں شامل پرائیویٹ صحت مراکز ، ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اور سرکاری و نجی اسپتالوں کے سی جی ایچ ایس میڈیکل آفیسروں اور ماہر ڈاکٹروں سے او پی ڈی کنسلٹیشن ، دوائیں اور جانچ کے علاوہ ، بھرتی سبھی امور شامل ہیں ۔ سی جی ایچ ایس ویلنیس مرکز سے ریفر ہونے پر سی جی ایچ ایس کے پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتالوں سے او پی ڈی کنسلٹیشن کی سہولت بھی اس اسکیم کے تحت دستیاب ہے ۔
اس موقع پر اسپیشل سکریٹری ( صحت ) جناب سنجیو کمار اور جوائنٹ سکریٹری ( صحت ) جناب آلوک سکسینہ کے علاوہ ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور سی جی ایچ ایس سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔
( م ن ۔ م ع ۔ ع ا )
U. No. 5940
(Release ID: 1596957)
Visitor Counter : 53