وزارت دفاع

گوا کے ساحل سے دور فوج کے تینوں بازوؤں کی ہند-روس بحری مشق اندرا شروع

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2019 7:30PM by PIB Delhi

 

نئی دلی،18دسمبر۔

آئی این ایس آدتیہ اور مارموگاؤں ہاربر میں تیار کیے جانے والے بحری جہاز آر یو ایف این شپ یارسولاف میں  16 دسمبر 2019 کو فوج کے تینوں بازوؤں کی ہند-روس مشترکہ بحری مشق اندر2019 کا آغاز کیا۔

 فوج کے تینوں بازوؤں کی اس مشترکہ ہند-روس بحری مشق میں آئی این ایس ترکش، آئی این ایس آدتیہ اورآر یو ایف این شپ یارسولاف نے ایک مڈبھیڑ کی مشق  اور کراس–ڈاک فلائنگ مشق میں حصہ لیا۔  اس بحری  مشق میں ہند وستانی اور روس کےبحری جہازوں کے درمیان سی رائیڈرس کا باہمی تبادلہ بھی ہوا۔ بعد ازاں  چار ایم آئی جی 29 کے طیاروں نے فضائی دفاع کی مشق میں حصہ لیا۔

بعد ازاں 17 دسمبر کو ہندوستانی بحریہ اور روسی بحری جہاز آر یو ایف این کے عملے نے کسی تجارتی جہاز کو بحری قذاقوں کے ذریعے اغوا کیے جانے کے تدارک کی تربیت کے لیے بورڈنگ کی مشق کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کی جانے والی مشترکہ بحری مشقوں میں فائرنگ پریکٹس، ایوی ایشن آپریشن اوربحری اسٹیشنوں کے رکھ رکھاؤ  اور سمندر میں خالی ہوجانے والے جہازوں کو پھر سے سامان سے بھرنے جیسی دیگر بحری مشقیں  بھی شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1YPHQ.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5932


(रिलीज़ आईडी: 1596927) आगंतुक पटल : 127
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी