وزارات ثقافت

ساہتیہ اکیڈمی نے آج 23 زبانوں میں سالانہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کیا

Posted On: 18 DEC 2019 8:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  18 دسمبر / ساہتیہ اکیڈمی نے آج 23 زبانوں میں سالانہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ شاعری کی سات کتابوں، چار ناولوں، چھ مختصر کہانیوں، تین مضامین، اور ایک ایک غیر فکشن، سوانح عمری اور سوانح حیات کو ساہتیہ اکیڈمی 2019 کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

            ان انعامات کی سفارش 23 بھارتی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے ممتاز جیوری اور ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعہ منظوری شدہ ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبران نے کی تھی جنہوں نے آج  ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار کی قیادت میں ساہتیہ اکیڈمی کے صدر سے ملاقات کی۔

            شاعری کی جن سات کتابوں کو انعام دیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر پھوکن باسو ماترے (بو ڈو)، ڈاکٹر نند کشور آچاریہ (ہندی)، سری نلبا اے۔ کھانڈیکر، (کونکنی) سری کمار منیش اروند (میتھلی)، سری وی۔ مدھو سودن نائر (ملیالم)، شریمتی انو رادھا پاٹل (مراٹھی)، اور پروفیسر پینّا مدھو سودن (سنسکرت) شامل ہیں۔

            چار ناول جو انعام کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر جوائے شری گو سوامی مہنتا (آسامی)، سری ایل۔ بیر منگول سنگھ (بیریل تھنگا)  (منی پور)، سری چودھری دھرمن (تمل) اور سری باندی نارائن سوامی (تیلگو) شامل ہیں۔

            مختصر کہانیوں کے کتاب کے زمرے میں جو کتابیں منتخب کی گئی ہیں، ان میں جناب عبدالاحد حجنی (کشمیری)، سری ترون کانتی مشرا (اوڑیہ)، سری کرپال کزاک (پنجابی)، سری رام سوروپ کسن (راجستھان، سری کالی چرن ہیمب رام (سنتھالی) اور سری ایشور مور جانی (گجراتی) شامل ہیں۔

            ڈاکٹر ششی تھرور (انگریزی)، ڈاکٹر وجیہ (کنّڑ) اور پروفیسر شافع قدوائی (اردو) کو غیر فکشن تخلیقی کام، بالترتیب سوانح عمری اور سوانح حیات، کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر چنموئے گوہا (بنگالی)، سری اوم شرما جندریاری (ڈوگری) اور سری رتی لال بوری ساگر (گجراتی) کو مضامین کے زمرے میں انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

            یہ انعام تانبے کی ایک شیلڈ، ایک شال اور ایک لاکھ روپئے نقدرقم پر مشتمل ہے جو کہ 25 فروری، 2020 کو نئی دلّی میں ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعہ منعقد فیسٹیول آف لیٹرز کے دوران ان کتابوں کے مصنفین کو پیش کیا جا ئے گا۔

            انعام یافتگان اور جیوری ممبران کی فہرست دیکھنے کے لئے ویب سائٹ کی مذکورہ خبرکے لنک پر کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔

 

U.5925



(Release ID: 1596920) Visitor Counter : 273


Read this release in: English , Hindi