وزارت خزانہ

قانون اور ضوابط اور متعلقہ تبدیلیو ں کے سلسلے میں جی ایس ٹی کے فیصلے

Posted On: 18 DEC 2019 9:52PM by PIB Delhi

جی ایس ٹی کی 38 ویں میٹنگ  خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں آج یہاں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ، نیز وزارت خزانہ کے سینئر افسران نےبھی شرکت کی۔ جی ایس ٹی کونسل نے درج ذیل امور کی سفار ش کی۔

  1. سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی افسران کو لے کر زونل؍ ریاستی سطح پر شکایات ازالہ کمیٹیاں (جی آر سی) تشکیل دی جائیں گی۔ ان کمیٹیوں میں تجارت اور صنعت کے نمائندگان اور دیگر جی ایس ٹی شراکت داران (جی ایس ٹی پریکشینر اور جی ایس ٹی این وغیرہ) شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹیاں ٹیکس دہندگان کی  زونل؍ ریاستی سطحوں پر مخصوص؍ عام نوعیت کی شکایات کا ازالہ کریں گی۔
  2. فارم جی ایس ٹی آر-9 کی معینہ تاریخ جو سالانہ ریٹرن میں متذکرہ ہوتی ہیں اور 18-2017 کے مالی برس کے سلسلے میں فارم جی ایس ٹی آر -9 سی سے متعلق تصفیہ وغیرہ کی تاریخ بڑھا کر 31 جنوری 2020 تک کردی گئی ہے۔
  3. جی ایس ٹی آر -1 فارم کی فائلنگ کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کئے جائیں گے۔

i  تمام تر ٹیکس دہندگان کوالتوائی  فارم جی ایس ٹی آر-1 کے سلسلے میں جولائی 2017 سے نومبر 2019 کی مدت کے لئے اگر یہ فارم 10 جنوری 2020 تک داخل کئے جاتے ہیں تو اس صورت میں تاخیر کے لئے ادا کی جانے والی فیس سے رعایت دی جائے گی۔

ii ایسے ٹیکس دہندگان جنہوں نے فارم جی ایس ٹی آر-1 دو ٹیکس مدتوں کے لئے نہیں فائل کئے ہیں ان کے لئے ای۔وے بل بلاک کردیے جائیں گے۔

  1. ایسے بیجک یا ڈیبٹ نوٹ جن کا اظہار فارم جی ایس ٹی آر-2 اے میں نہ کیاگیا ہو ان کے سلسلے میں ان پٹ ٹیکس قرض حاصل کرنے والوں کو بیجکوں یا ڈیبٹ نوٹ جن کا اظہار فارم جی ایس ٹی آر-2 میں کیاگیا ہو، کے لئے مستحق کریڈٹ کے معاملے میں 10 فیصد تک محدود کردیا جائے گا۔
  2. جعلی بیجکوں کی روک تھام کے لئے معقول کارروائی کی جائے گی اور اس کے لئے چند معاملات میں جعلی طریقے سے حاصل کئے گئے کاغذات کو بلاک کردیا جائے گا۔
  3. ٹیکس افسران کے لئے فارم جی ایس ٹی آر -3 بی کے ریٹرن داخل نہ کرنے کی صورت سے متعلق معاملات کے لئے کیا کارروائی کرنی ہے، اس کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ ضابطہ جاری کیا جائے گا۔
  4. ماہ نومبر 2019 کے لئے جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی مقررہ تاریخ  کو شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں بڑھا دیا جائے گا۔
  5. کونسل نے مختلف النوع قانونی ترامیم کو بھی منظوری دی ہے،جنہیں 2020 کے بجٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

(یہ نوٹ آسان تفہیم کے لئے جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں کو سادہ زبان میں پیش کرتا ہے اور انہیں گزٹ مشتہری ؍ سرکلروں کے ذریعہ منظر عام پر لایا جائے گا، جن میں قانونی نفاذ کی اہلیت بھی ہوگی۔ انہیں ایسی مشتہری ؍سرکلروں میں متعین کردہ تاریخوں سے نافذ العمل بنایا جائے گا۔

**************

 U. No. 4928

 


(Release ID: 1596913) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi