سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چندر گہلوت نے وزیراعظم کے ذریعہ تحریر کردہ ‘‘ایکزام وارئیرس’’


کتاب کا بریل ایڈیشن جاری کیا

Posted On: 18 DEC 2019 5:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/دسمبر۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج یہاں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ تحریر کردہ کتاب ‘‘ ایکزام واریئرس’’ کے بریل ایڈیشن کا اجراء کیا۔ کتاب کا انگریزی اور ہندی بریل ایڈیشن، راجستھان کی نیترھین کلیان سنگھ بریل پریس نے تیار کیا ہے۔

‘‘ ایکزام وارئیرس’’ کا بریل ایڈیشن کا یہ اجراء ایسے صحیح وقت میں عمل میں آیا ہے جب سیکنڈری( دسویں جماعت) اور ہائر سیکنڈری(بارہویں جماعت) کے امتحانات عنقریب ہیں۔ نابینا ریڈرس کے فائدے کے لئے کتاب کی تصویروں کی بہت اچھے طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔

جناب گہلوت نے اس موقع پر راجستھان نیترھین کلیان سنگھ، کی ستائش کی اور کہا کہ اس بریل ایڈیشن کے ساتھ ملک کے لاکھوں نابینا طلبا کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں دماغی قوت حاصل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MKS_4802XUTK.JPG

********

U – 5921



(Release ID: 1596892) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil