کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تریپورہ کو اپنا پہلا سیز (ایس ای زیڈ) مل گیا
سبروم میں زراعت پر مبنی سیز
تریپورہ سیز سے سرمایہ کاری اور رابطے (کنکٹی وٹی) کے مواقع کھلیں گے
Posted On:
18 DEC 2019 4:57PM by PIB Delhi
نئیدہلی، 18دسمبر2019، کامرس اور زراعت کی وزارت نے تریپورہ میں،16 دسمبر 2019 کو پہلا خصوصی اقتصادی زون (سیز۔ ایس ای زیڈ) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ سیز یا خصوصی اقتصادی زون اگرتلہ سے 130 کلومیٹر دور پشچم جالیفا، سبروم، جنوبی تریپورہ ضلع میں قائم کئے جارہے ہیں۔ یہ سیز زراعت پر مبنی فوڈ پروسیسنگ کے لئے شعبہ خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔
اس پروجیکٹ پر تخمینہ لاگت تقریباً 1550 کروڑ روپے آئےگی۔ اس سیز کو تریپورہ صنعتی ترقیاتی کارپوریشن (ٹی آئی ڈی سی) لمیٹیڈ کے ذریعہ فروغ دیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ تقریباً 12000 اسکلڈ نوکریاں پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔ اس سیز کے تحت ربر پر مبنی صنعتیں، ٹیکسٹائل اور ملبوسات صنعتوں، بانس اور زری۔ فوڈ پروسیسنگ صنعتیں قائم کی جائیں گی۔
سبروم میں اس سیز کے قیام سے چٹگونگ بندرگاہ اور جنوبی تریپورہ کے دریائے فینی پر زیر تعمیر پل کے قرب کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلیں گے۔ سیز مذکورہ پروجیکٹ کےقیام سے ابتدائی 5 برسوں میں انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 10 اے اے کے تحت سیز کی برآمداتی آمدنی پر 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئندہ 5 سالوں کے لئے 50 فیصد چھوٹ اور اس کے آئندہ 5 سال میں کمائے گئے برآمداتی منافع پر 50 فیصد کی چھوٹ فراہم کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 5919
(Release ID: 1596890)
Visitor Counter : 173