وزارت دفاع
فوج کے سربراہ نے آسام کے طلباء کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا
Posted On:
17 DEC 2019 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 دسمبر / ریڈ ہارنس ڈویژن کے چَن ڈِٹس برگیڈ کے زیر اہتمام آسام کے مغربی کاربی آنگ لونگ کے 25 طلباء اور تین اساتذہ کے لئے ایک قومی ہم آہنگی ٹور کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ٹور کا آغاز 9 دسمبر ، 2019 ء کو ہوا تھا اور ان طلباء نے راجدھانی آنے سے قبل دہرہ دون اور امرتسر کا دورہ کیا ۔
17 دسمبر کو طلباء نے جنرل بپن راوت کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ، جس کے دوران انہوں نے شمال مشرق میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کے اپنے تجربات مشترک کئے اور انہیں سخت محنت کرنے اور قوم کی تعمیر کے عمل میں سرگرم تعاون دینے کی رغبت دلائی ۔ انہوں نے طلباء سے ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کی اپیل کی اور ایسی بد اندیش قوتوں کا ، جو ان کے علاقوں میں بہت سرگرم ہیں ، آلۂ کار نہ بننے کی درخواست کی ۔ ان طلباء نے ریاست سے باہر اپنے پہلے دورے کے ذاتی تجربات مشترک کئے ۔ ان طلباء نے صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند سے پیر کے روز تبادلۂ خیال کیا تھا ۔
اس ٹور کا مقصد طلباء کو ایک ایسا موقع فراہم کرنا تھا ، جس میں وہ ملک کے ذریعے مختلف شعبوں میں کی گئی ترقی کی کوششوں ، رسم و رواج اور دیگر طرح کی مختلف چیزوں کو سمجھ سکیں ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ تور شہری زندگی اور وہاں موجود تعلیمی مراکز کی صورت حال کے تعلق سے بھی اُن کی واقفیت میں اضافہ کرتا ہے ، جو کچھ وہ دیکھیں گے اور سنیں گے ، اُ س سے قومی ہم آہنگی کی روح کو پروان چڑھانے ، نو جوان ذہنوں کے افق کو وسعت دینے اور اپنی زندگی کے تشکیلی ماہ و سال کے دوران ، اُن پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ م م ۔ ع ا )
U. No. 5894
(Release ID: 1596755)