سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسی اور تکنیکی تحقیق کے فروغ کے لئے سی ایس آئی آر اور فرانس کے سائنسی تحقیق کے قومی سینٹر سی این آر ایس میں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 17 DEC 2019 3:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17/دسمبر۔سائنسی اور تکنیکی تحقیق کے  فروغ اور اس سلسلے میں تعاون کے لئے ہندوستان اور فرانس نے ایک سمجھوتہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستان کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل( سی ایس آئی آر) اور فرانس کی سائنسی تحقیق کی قومی سینٹر سی این آر ایس نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنے کی غرض سے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے کی سربراہی نے ایک ٹیم نے فرانس کے سائنسی تحقیق کے قومی سینٹر کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ جس کی صدارت فرانس کے سی این آر ایس کے صدر اور سی ای او پروفیسر اینٹونی پیٹٹ نے کی۔

Macintosh HD:Users:geethavanirayasam:Desktop:DSC_0274.jpg

Macintosh HD:Users:geethavanirayasam:Desktop:DSC_0290.jpg

سائنس کو ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کے لئے سود مند اورتال میل پر مبنی تعاون کے پیش نظر سی ایس آئی آر ، سی این آر ایس ہندوستان اور فرانس مشترکہ اختراع کے لئے اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کے  امکان کا پتہ لگا سکتے ہیں اور ہندوستان یا فرانس اور دیگر ملکوں کے لئے قابل اطلاق ٹیکنالوجیوں کی منتقلی کے لئے تعاون کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں بھی امکانات کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں۔اس تعاون میں ایک دوسرے کے اچھے طریقہ کار شامل ہوسکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون بھی شامل ہوسکتا ہے اور صنعت تعلیمی تعاون کو بڑھانے کا سلسلہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔آپسی مفاد کے  وسیع تحقیقی شعبوں میں بائیو ٹیکنالوجی نیز پلانٹ اور بحری بائیو ٹیکنالوجی، صحت  میں تحقیق ،ماحولیات اور آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق مطالعات ، انجینئرنگ سائنس اور ٹیکنالوجی، مادی سائنس اور ٹیکنالوجی، توانائی کی سائنس اور ٹیکنالوجی اور پانی سے متعلق تحقیق شامل ہیں۔

سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان اور فرانس ایک دوسرے کے لئے فطری ساجھے دار رہے ہیں اور سی ایس آئی آر اور سی این آر ایس کے درمیان 1975 سے طویل تعلقات ہے اور یہ کہ سی ایس آئی آر، سی ایس آئی آر۔ آئی آئی سی ٹی اور سی ایس آئی آر۔ این سی ایل اس وقت سی این آر ایس کے ساتھ مشترکہ پروگرام نافذ کررہے ہیں۔ اس نے متعدد مشترکہ اشاعت، پیٹنس اور پی ایچ ڈی تیار کئے ہیں۔

سی این آر ایس کے سربراہ پروفیسر اے پیٹٹ نے کہا کہ سی ایس آئی آر ایک باوقار اور بھروسہ مند ساجھے دار ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مذکورہ مفاہمت صحت، پانی ، توانائی اور آب وہوا میں تبدیلی جیسے کئی اہم شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دے گا اور ان شعبوں میں ایک بہت بڑا یوگدان دے گا۔ اس کے علاوہ عالمی چیلنجوں سے بھی نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Macintosh HD:Users:geethavanirayasam:Desktop:DSC_0306.jpg

سی این آر ایس کے بارے میں

1939 میں قائم سی این آر ایس روپ میں سب سے بڑا بنیادی تحقیقی ادارہ ہے۔ اعلی تعلیم اور تحقیق کی فرانس کی وزارت کی انتظامی نگرانی کے تحت سی این آر ایس ایک بین تادیبی(انٹر ڈسپلنری) پبلک ریسرچ ادارہ ہے۔سی ااین آر ایس اپنے  دس اداروں کے ذریعہ بائیو لوجیکل سائنسز، کیمسٹری، ارضیاتی سائنسز اور علم نجوم(اسٹرونومی)، ایکولوجی اور ماحولیات، انجینئرنگ اور سسٹم سائنسز، میتھ میٹیکل سائنسز، فزکس، نیوکلیئر اور پارٹیکل فزکس، انفارمیشن ایس اینڈ ٹی اور ہیومینیٹز اور سوشل سائنس کے شعبوں میں تحقیق انجام دیتا ہے۔ سی این آر ایس فرانس  اور دیگر  ملکوں میں، فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ  ایپلائڈ مقاصد سے متعلق بنیادی تحقیق انجام دیتا ہے۔سی این آر ایس  کا دنیا کے ان سرکردہ تحقیق کرنے والے اداروں میں نمایاں درجہ ہے جو اپنی  بہترین تحقیق اور اختراعی حصولیابیوں کے لئے جانا جاتا ہے اور اس نے 22 نوبیل انعامات اور12 فیلڈ میڈل جیتے ہیں۔ سی این آر ایس کو سرکاری سطح سے فنڈ ملتا ہے اور وہ مقابلہ جاتی فنڈ بھی حاصل کرتا ہے حالانکہ سی این آر  ایس ایک بنیادی تحقیقی ادارہ ہے۔ پھر بھی وہ فرانس  اور دیگر ملکوں میں فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ ایپلائڈ مقاصد سے متعلق بنیادی تحقیق انجام دیتا ہے۔سی این آر ایس نے مقامی ضرورتوں سے نمٹنے کے لئے چینی ، جاپان اور سنگا پور میں صنعتی شراکت داری کے ساتھ اس طرح کے 4 مشترکہ فنڈ سینٹر قائم کئے ہیں۔

سی ایس آئی آر کے بارے میں

سی ایس آئی آر 1942 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ ایک خود مختارادارہ ہے۔ سی ایس آئی آر اس وقت ہندوستان میں کثیر ڈسپلنری صنعتی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ( تحقیق اور ترقی) والا سب سے بڑا ادارہ ہے جسے سرکاری فنڈز سے چلایاجاتا ہے اور یہ  حکومت ہند کی سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کی انتظامی نگرانی میں چلتا ہے۔سی ایس آئی آر کے 37 تحقیق و ترقی کے ادارے ہے جن میں تقریباً 5100 ایس اینڈ ٹی اسٹاف کے تعاون سے 3600 سائنسداں کام کرتے ہیں اور جو ایرو اسپیس ، انسٹرومنٹیشن، ماحولیاتی انجینئرنگ، کانکنی، معدنیات اور میٹریلس، ہاؤسنگ ، سمندر کے ڈھانچے، کیمیکلز، ادویات اور بائیو ٹیکنالوجی کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی کےشعبے میں تحقیق انجام دیتا ہے۔ سی ایس آئی آر ، ماحولیات، صحت، پینے کا پانی، خوراک، ہاؤسنگ، توانائی اور زراعت کے علاوہ غیر زرعی شعبوں سمیت معاشرے کی کوششوں سے متعلق بہت سے شعبوں میں تکنیکی طریقہ کار اور اقدامات  فراہم کرتا ہے۔

*********

 (م ن۔ ح    ا  ۔ر ض۔  )

U – 5895


(Release ID: 1596752) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi