کوئلے کی وزارت

ایز آف ڈوئنگ بزنس میں توسیع کی غرض سے کوئلہ کے پروجیکٹوں کی منظوری کے عمل کی سہل کاری اور نئے رہنما خطوط

Posted On: 16 DEC 2019 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16/دسمبر۔کاروبار  میں آسانیاں بہم پہنچانے( ایز آف ڈوئنگ بزنس) کے  حکومت کے عزم کے تحت کوئلے کی وزارت کے کوئلے کی کانکنی سے متعلق پروجیکٹوں کی کلیرینس کے عمل کو سہل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے مختص کردہ کوئلے کے بلاکوں میں کارروائیاں نہ صرف تیز ہوگی۔بلکہ مستقبل میں کوئلے کی کانوں کے بلاکو ں کی ہونے والی نیلامی میں ممکنہ سرمایہ کاروں/ بولی لگانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

 کوئلے کی وزارت نے کانکنی کی منصوبہ سازی  اور پروجیکٹوں کی منظوری کے عمل پر نظرثانی کی ہے۔ اس سے بلاکوں کی منظوری کی مدت میں تیزی سے کمی آئے گی اور یہ موجودہ 90 دنوں سے کم ہو کر 30 ہوجائے گی۔ نظرثانی کے عمل میں کانکنی کے منصوبہ سازی کی تیاری کے خاکے اور رہنما خطوط کی سہل کاری سمیت متعلقہ معدنیات سے متعلق مراعات کے ضابطہ 1960 کی التزامات میں ترمیم اور عمل کی منظوری شامل ہیں۔

مجوزہ سہل رہنماخطوط اور فورمیٹ سے نہ صرف کانکنی کی منصوبہ بندی کی مدت میں کمی آئے گی بلکہ دستاویز کی تیاری کا عمل آسان اور جامع ہوگا۔ اس سے قابل رسائی ڈاٹا بیس کی سافٹ کاپی بنانے میں مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔

 کانکنی کے منصوبے کی تیاری اور مائنیگ پلان پری پریرنگ ایجنسی ( ایم پی پی اے) کے ذریعہ تیار کردہ کانکنی کے منصوبہ پٹےحاصل کرنے کے عمل کو منظوری  حاصل ہوگی اور اسے مائنیگ پلان سرٹی فائنگ ایجنسی( ایم پی سی اے) کے ذریعہ اس کی تصدیق  کرانی ہوگی اور منصوبے کی منطوری کے لئے انہیں کوئلے کی وزارت کو منصوبہ بندی پیش کرنا ہوگا۔اس سے دستاویز کی تفصیلات کی جانچ  بہتر ہوگی اور اس میں  صرف ہونے والے وقت کی کمی آئے گی۔

کانکنی کی منصوبہ تیار کرنے کے معیارکو بہتر بنانے  کو یقینی بنانے کی غرض سے حکومت کو تسلیم کرنے والے ادارو ں کو منظوری دی ہے جس  میں کثیر شعبہ جاتی  پس منظر رکھنے والے ٹیم پر مبنی  ایجنسی کو تسلیم کرے گی۔یہ کانکنی کی منصوبہ سازی سرٹیفیکشن کے عمل کو تسلیم کرے گی۔(یعنی ارضیاتی کانکنی اور تکنیکی اور انتظامی پہلو کی جانچ وغیرہ) حکومت ان ایجنسیوں کو تسلیم کرے گی جس میں کثیر شعبہ جاتی پس منظر کے ماہرین شامل ہوں گے۔ وہ ایم پی پی اے کے ذریعہ تیار کردہ کانکنی کے منصوبے کی تصدیق کریں گے۔یہ منظوری موجودہ رہنماخطوط پر مبنی ہوگی اور ہر پہلو سے مکمل ہوگی۔ ایم پی سی اے کے ذریعہ تصدیق کے سلسلے میں  حکومت کی کمیٹی کانکنی کے منصوبے کی منظوری پر غور کرے گی اس کے نتیجے میں حکومت مقررہ مدت کے اندر درخواست پر کارروائی کرے گی۔

 نظام کو مزید سہل بنانے کے اگلے منصوبے میں کانکنی کے پورے منصوبے کی منظوری کا عمل درخواست کو آن لائن داخل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ نظام آخر میں ای ایف او سی سی کی وزارت کے پورٹل پریویش کردیاجائے گا۔ یہ پورٹل ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی وزارتوں اور تنظیموں کے  پورٹل سے مطابقت رکھے گا۔

*********

م ن۔ ش س۔ر ض۔

U – 5870


(Release ID: 1596622) Visitor Counter : 161
Read this release in: English , हिन्दी