جل شکتی وزارت

وزیراعظم نے نیشنل گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 14 DEC 2019 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14 دسمبر 2019/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کانپور اتر پردیش میں نیشنل گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔  اس کونسل کو آلودگی روکنے اور گنگا اور اس کی معاون ندیوں سمیت دریائے گنگا کی صفائی کی نگرانی کی مجموعی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کونسل کی پہلی میٹنگ کا مقصد متعلقہ ریاستوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ مرکزی وزارتوں کے تمام محکموں میں ‘گنگا پر مرکوز نظریے کی اہمیت’ کو تقویت پہنچانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_6909-01-3355x1775FIDY.jpeg

آج کی میٹنگ میں جل شکتی، ماحولیات، زراعت اور دیہی ترقی ،صحت، شہری امور ، بجلی ، سیاحت ، جہاز رانی کے مرکزی وزرا اور اترپردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ ، بہار کے نائب وزیراعلیٰ، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔  مغربی بنگال  نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی اور جھارکھنڈ نے میٹنگ میں اس وجہ سے شرکت نہیں کی کہ  وہاں الیکشن چل رہے ہیں اور ماڈل ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔

دریائے گنگا کی صفائی کے مختلف پہلوؤں پر غور  کرتے ہوئے اور اب تک کیے گئے کام کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے ‘سوچھتا’، ‘اورلتا’ اور ‘نرملتا’ پر زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ ماں گنگا برصغیر کا سب سے  پاکیزہ  دریا ہے اور اُس کی صاف صفائی تعاون والی وفاقیت کی ایک درخشاں مثال ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گنگا کی صفائی ایسا چیلنج ہے جو ملک میں طویل مدت سے التوا کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا  کہ حکومت کے ذریعے  2014 میں ‘نمامی گنگے’ شروع کیے جانے کے بعد سے آلودگی کا سامنا کرنے ، گنگا کی حفاظت اور صاف صفائی کی مختلف  سرکاری کوششوں  اور سرگرمیوں کو یکجا کرنے کی جامع پہل کی گئی ہے۔ اِس کی قابل قدر حصولیابیوں میں پیپر ملوں کے ذریعے فضلے کی نکاسی پوری طرح بند کیا جانا اور ٹینریز سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنا شامل ہے، لیکن ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_6940-01-3355x1576UDAM.jpeg

پہلی بار مرکزی حکومت نے سال 2015 سے 2020 تک کی مدت کے لیے جن پانچ ریاستوں سے گنگا گزرتی ہےاُن کو 20 ہزار کروڑ روپے دینے کا عہد کیا تاکہ دریا میں پانی کے بلاروک ٹوک  اور کافی بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں اب تک خصوصی طور پر نئے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کی تعمیر کے لیے سات ہزار سات سو کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

وزریاعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ نرمل گنگا کےلیے فریم ورک کو بہتر بنانے کے واسطے قومی دریاؤں کے کناروں پر واقع شہروں سے بہترین طریقۂ کاروں کی معلومات کے ذریعے مزید بیداری پھیلانے اور بڑے پیمانے پر عوامی تعاون کی ضرورت ہوگی۔ اس سلسلے میں منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے موثر فریم ورک مہیا کرانے کے مقصد سے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ گنگا کمیٹیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_6928-01-3355x2097HAWY.jpeg

حکومت نے گنگا کی صفائی کے پروجیکٹوں کے لیے شخصی طور پر چندا دینے والوں، این آر آئیز  اور کارپوریٹ اداروں کے لیے  کلین گنگا فنڈ  (سی جی ایف) قائم کیا ہے۔ وزیراعظم نے 2014 سے حاصل ہونے والے تحفوں کی نیلامی سے ملنے والی رقم اور سیول پیس پرائز کی انعامی رقم سے سی جی ایف کے لیے ذاتی طور پر 16.53 کروڑ روپے چندہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے ایسے کلی نظریے پر زور دیا ہے جس میں ‘نمامی گنگے ’، ‘ارتھ گنگا’ یا پائیدار ترقی کے ماڈل کے طور پر  ابھرتا ہے، جس کا فوکس گنگا سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں پر ہے۔ اس عمل کے ایک حصے کے طور پر کسانوں کی  پائیدار زرعی طریقے اختیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے اس میں گنگا کے کناروں پر زیرو بجٹ زراعت ، پھلوں کے درخت لگانا اور  پودوں کی نرسری قائم کرنا شا مل ہے۔ ان پروگراموں کے لیے خواتین کے اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں اور سابق فوجیوں کی تنظیموں کو ترجیح  دی جا سکتی ہے۔ ایسے طریقہ ٔ کار کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ایڈوینچر  ٹورزم کے مقصد سے دریا کے کنارے واٹر اسپورٹس کے لیے بنیادی ڈھانچے تیار کر کے اور کیمپ سائٹ بنا کر سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس وغیرہ تعمیر کر کے یہاں کے سیاحتی امکان کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایکو ٹورزم اور گنگا وائلڈ لائف تحفظ اور کروز ٹورزم وغیرہ کی حوصلہ افزائی سے حاصل ہونے والی آمدنی سے  گنگا کی صفائی کے لیے پائیدار آمدنی کےذرائع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

نمامی گنگے اور ارتھ گنگا کے تحت مختلف اسکیموں اور پہل سے متعلق کام کی ترقی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے وزیراعظم نے ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی دی، جہاں پر گاوؤں اور شہری اداروں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی نتی آیوگ اور جل شکتی کی وزارت کے ذریعے روز مرہ نگرانی کی جائے۔  وزیراعظم نے کہا کہ خواہش مند اضلاع کی طرح گنگا کے کنارے والے تمام اضلاع کو نمامی گنگا کے تحت کوششوں کی نگرانی کے لیے ایک فوکس ایریا تیار کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_6895-01-3355x18580CZ6.jpeg

 

اس میٹنگ سے قبل وزیراعظم نے مایہ ناز مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور نمامی گنگے سے متعلق کاموں کے بارے میں ایک نمائش اور چندشیکھر آزاد ایگری کلچر یونیورسٹی میں پروجیکٹس دیکھے۔ بعد میں وزیراعظم نے اٹل گھاٹ کا دورہ کیا اور سیسا مئو نالا میں کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچے کام کا بھی جائزہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ا گ ۔ م ت ح ۔

U-5654


(Release ID: 1596510) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada