پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اختتام پذیر


دونوں ایوانوں میں 15 بل منظور کئے گئے؛ لوک سبھا میں 116 فیصد ، جبکہ راجیہ سبھا میں 100 فیصد کام کاج ہوا

Posted On: 13 DEC 2019 4:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13؍پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 2019ء جو 18 نومبر 2019ء کو شروع ہوا تھا، آج ختم ہوگیا۔اس اجلاس میں 26 دن کے عرصے میں 20 نشستیں ہوئیں۔

سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 18 بل پیش کئے گئے اور 14 بل منظور کئے گئے، جبکہ راجیہ سبھا میں 15 بلوں کو منظوری دی گئی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں 15 بلوں کو منظوری دی گئی اور یہ پارلیمنٹ سے منظورہ کردہ قانون بن گئے ہیں۔

لوک سبھا کی کارکردگی تقریباً 116 فیصد رہی، جبکہ راجیہ سبھا کی کارکردگی تقریباً 100فیصد درج کی گئی۔

اجلاس کے دوران 20-2019ء کے لئے مطالبات زر کی پہلی قسط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سے متعلق اخراجات کے بلوں کو دونوں ایوانوں میں منظوری دی گئی۔

صدر جمہوریہ کے ذریعہ جاری کردہ دو آرڈیننس (i) الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی(تیاری ، پیداوری، درآمد، برآمد، ٹرانسپورٹ، فروخت، تقسیم کاری،اسٹوریج اور اشتہار)، آرڈیننس 2019ء(ii) ٹیکس قوانین (ترمیمی)آرڈیننس 2019ء کی جگہ دو بلوں کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کے بعد بحث کے منظوری دے دی گئی۔

اس کےعلاوہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے جن بلوں کو منظوری دی، ان میں  کچھ اہم بل مندرجہ ذیل ہیں:

  • سماجی انصاف اور اصلاحات-پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل 2019ء کو منظوری دی گئی، جو مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔اس کے علاوہ الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی کا بل منظور کیاگیا ، جس کا مقصد ای-سگریٹ کو بنانے، درآمد کرنے، برآمد کرنے،فروخت ، تقسیم کاری وغیرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جو انتہائی نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ شہریت ترمیمی بل 2019ء کو بھی منظوری دی گئی ہے، جو افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے ہجرت کرنے والےہندوؤں، سکھوں، بودھ، جین، پارسیوں اور عیسائیوں کو شہریت کی فراہمی کے ساتھ بھارت میں باوقار زندگی گزارنے کا اہل بناتاہے۔ہتھیاروں کا قانون (ترمیمی)بل، 2019ء، غیر قانونی ہتھیاریوں کی روک تھام میں  مؤثر کردار ادا کرے گا۔
  • انتظامیہ کے سیکٹر میں اصلاحات کے لئے قومی دارالحکومت خطہ دہلی میں غیر قانونی کالونیوں کو منظور کئے جانے سے متعلق قومی دارالحکومت خطہ دہلی(غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کے املاک کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق) بل 2019ء کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
  • اقتصادی شعبے میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2019ء کو منظوری دی گئی جو ملک میں تازہ سرمایہ کاری کی ہمت افزائی کرے گا اور ملک میں روزگار میں اضافہ کرے گا۔

17ویں لوک سبھا کے دوسرے اجلاس اور راجیہ سبھا کے 250ویں اجلاس(سرمائی اجلاس 2019) کے دوران قانون سازیہ کے کاموں کی تفصیل

 -Iلوک سبھا میں پیش کئے گئے بل

  1. الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی(تیاری ، پیداوری، درآمد، برآمد، ٹرانسپورٹ، فروخت، تقسیم کاری،اسٹوریج اور اشتہار)بل 2019ء
  2. ٹیکس قوانین(ترمیمی)بل 2019ء
  3. بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی بل 2019ء
  4. بحری  جہازوں کی مرمت سے متعلق بل 2019ء
  5. خصوصی تحفظاطی گروپ(ایس پی جی)ترمیمی بل 2019ء
  6. قومی دارالحکومت خطہ دہلی(غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کے املاک کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق) بل 2019ء
  7. دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو(مرکز کے زیر انتظام خطوں کا انضمام)بل 2019ء
  8. صنعتی تعلقات کوڈ بل 2019ء
  9. ہتھیاروں سے متعلق (ترمیمی)بل 2019ء
  10. ایپروپریئشن(نمبر-3)بل 2019ء
  11. آئینی (126ویں ترمیم) بل 2019ء
  12. شہریت(ترمیمی)بل 2019ء
  13. انسداد بحری قذاقی بل 2019ء
  14. مرکزی سنسکر ت یونیورسٹی بل 2019ء
  15. ذاتی اعدادو شمار کے تحفظ کا بل2019ء
  16. کوڈ آن سوشل سیکورٹی 2019ء
  17. والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود سے متعلق(ترمیمی) بل 2019ء
  18. دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق کوڈ(دوسری ترمیم) بل 2019ء

 -IIلوک سبھا سے منظور کئے گئے بل

  1. چٹ فنڈ (ترمیمی)بل 2019ء
  2. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن(ترمیمی) بل 2019ء
  3. الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی(تیاری ، پیداوری، درآمد، برآمد، ٹرانسپورٹ، فروخت، تقسیم کاری،اسٹوریج اور اشتہار) بل 2019ء
  4. خصوصی تحفظاطی گروپ(ایس پی جی)ترمیمی بل 2019ء
  5. دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو(مرکز کے زیر انتظام خطوں کا انضمام)بل 2019ء
  6. قومی دارالحکومت خطہ دہلی(غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کے املاک کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق) بل 2019ء
  7. ٹیکس قوانین(ترمیمی)بل 2019ء
  8. بحری  جہازوں کی مرمت سے متعلق بل 2019ء
  9. ایپروپریئشن(نمبر-3)بل 2019ء
  10. ہتھیاروں سے متعلق (ترمیمی)بل 2019ء
  11. شہریت(ترمیمی)بل 2019ء
  12. آئینی (126ویں ترمیم) بل 2019ء
  13. بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی بل 2019ء
  14. مرکزی سنسکر ت یونیورسٹی بل 2019ء

 -IIIراجیہ سبھا میں  منظور کئے گئے بل

  1. جلیانوالا باغ قومی یادگار(ترمیمی)بل 2019ء
  2. مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) بل 2019ء
  3. چٹ فنڈ (ترمیمی)بل 2019ء
  4. الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی(تیاری ، پیداوری، درآمد، برآمد، ٹرانسپورٹ، فروخت، تقسیم کاری،اسٹوریج اور اشتہار) بل 2019ء
  5. خصوصی تحفظاطی گروپ(ایس پی جی)ترمیمی بل 2019ء
  6. دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو(مرکز کے زیر انتظام خطوں کا انضمام)بل 2019ء
  7. قومی دارالحکومت خطہ دہلی(غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کے املاک کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق) بل 2019ء
  8. ٹیکس قوانین(ترمیمی)بل 2019ء
  9. بحری  جہازوں کی مرمت سے متعلق بل 2019ء
  10. ہتھیاروں سے متعلق (ترمیمی)بل 2019ء
  11. شہریت(ترمیمی)بل 2019ء
  12. آئینی (126ویں ترمیم) بل 2019ء
  13. آئینی (درج فہرست قبائل)آرڈر(دوسری ترمیم)بل 2019ء
  14. بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی بل 2019ء
  15. ایپروپریئشن(نمبر-3)بل 2019ء

 -IVدونوں ایوانوں سے منظور کئے گئے بل

  1. جلیانوالا باغ قومی یادگار(ترمیمی)بل 2019ء
  2. مخنث افراد (حقوق کا تحفظ) بل 2019ء
  3. چٹ فنڈ (ترمیمی)بل 2019ء
  4. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن(ترمیمی) بل 2019ء
  5. الیکٹرونک سگریٹ پر پابندی(تیاری ، پیداوری، درآمد، برآمد، ٹرانسپورٹ، فروخت، تقسیم کاری،اسٹوریج اور اشتہار) بل 2019ء
  6. خصوصی تحفظاطی گروپ(ایس پی جی)ترمیمی بل 2019ء
  7. دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو(مرکز کے زیر انتظام خطوں کا انضمام)بل 2019ء
  8. قومی دارالحکومت خطہ دہلی(غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والوں کے املاک کے حق کو تسلیم کرنے سے متعلق) بل 2019ء
  9. ٹیکس قوانین(ترمیمی)بل 2019ء
  10. بحری  جہازوں کی مرمت سے متعلق بل 2019ء
  11. ہتھیاروں سے متعلق (ترمیمی)بل 2019ء
  12. شہریت(ترمیمی)بل 2019ء
  13. آئینی (126ویں ترمیم) بل 2019ء
  14. بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی بل 2019ء
  15. ایپروپریئشن(نمبر-3)بل 2019ء

-Vجن بلوں کو واپس لیاگیا

.16انڈین میڈیکل کاؤنسل(ترمیمی)بل 1987ء

.17قومی کمیشن برائے انسانی وسائل برائے صحت بل 2011ء

.18انڈین میڈیکل کاؤنسل (ترمیمی) بل 2013ء

.19بین الاقوامی مالی خدمات سینٹر اتھارٹی بل2019ء

 

********

 

 

م ن۔و ا۔ن ع

U: 5839


(Release ID: 1596447) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali