ریلوے کی وزارت

ریلوے اسٹیشنوں پر فری وائی فائی کی سہولت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 DEC 2019 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 دسمبر 2019،    ریلویز اور تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ انڈین ریلویز کے 6471  سے زائد ریلوے اسٹیشنوں پر (ایف زمرے کے ہالٹ اسٹیشنوں کو چھوڑکر تمام اسٹیشنوں پر)  وائی فائی خدمات مہیا کرانے کی تجویز ہے۔5816 ریلوے اسٹیشنوں پر مارچ 2020 تک وائی فائی خدمات مہیا کرانے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔باقی ماندہ 655 ریلوے اسٹیشنوں پر مارچ 2021 تک وائی فائی خدمات مہیا کرانے کا بھی  نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 5491 ریلوے اسٹیشنوں پر 3 مارچ 2019 تک یہ سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔

ریل ٹیل  نے درج ذیل ایجنسیوں کے ساتھ وائی فائی خدمات مہیا کرانے کے لئے معاہدے/ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔

  1. میسرز مہاتا انفارمیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ  (ایم آئی آئی پی ایل)  (میسرز گوگل کی ایک گروپ کمپنی)۔
  2. میسرز پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ۔
  3. ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام انڈر یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف)۔
  4. میسرز ٹاٹا ٹرسٹ اینڈ وجے واہنی  چیریٹیبل فاؤنڈیشن اینڈ انڈین ریلویز۔

ماہ اکتوبر 2019 کے دوران انڈین ریلویز  کے ریلوے اسٹیشنوں پر مہیا کرائی جارہی مفت وائی فائی خدمات  پر 15145433 (1.51 کروڑ ) یونک یوزر لاگ کیا تھا۔

شہری علاقوں میں تقریباً 200 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی خدمات کی سہولت کے لئے یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت  محکمہ ٹیلی کام کے ذریعہ اب تک 27.77 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔ باقی ماندہ ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی مہیا کرانے کا  ریلویز کے ساتھ شراکت میں اور کارپوریٹ سوشل رنسپانسبیلٹی (ذمہ داری) (سی ایس آر)/ چیریٹی فنڈنگ کے تحت دوسرے اداروں کے ساتھ اشراکت میں مکمل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ن ا۔

U- 5842


(ریلیز آئی ڈی: 1596434) وزیٹر کاؤنٹر : 144
یہ ریلیز پڑھیں: English