کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نامیاتی زرعی اشیا کی برآمدات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 DEC 2019 4:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرکامرس و صنعت جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا  میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ   کامرس کے محکمے کے نیشنل پروگرام فار آرگینک پروڈیکشن (این پی او پی) کے تحت  نامیاتی اشیا کے لیے نیشنل ایکری ڈیشن باڈی (این اے بی) کے جاری کردہ  سودے کے تصدیق نامے کی صورت میں ہی کوئی سامان  یا شئے نامیاتی پیداوار کی صورت میں برآمدکی جاسکتی ہے۔ تاہم ان برآمد کی جانے والی نامیاتی اشیا کی تصدیق اسی صورت میں کی جائے گی، جب کہ وہ این پی او پی میں شامل نئے  معیارات کے مطابق پیدا ، تیار اور ڈبہ بند کیے گئے ہوں۔

واضح ہو کہ نامیاتی اشیا کی برآمدات ایک مسلسل عمل ہے۔ایگریکلچر ایکسپورٹ پالیسی کی رو سے نامیاتی اشیا کی برآمدات پر کوئی پابندی عاید نہیں کی جائے گی۔محکمہ کامرس کی انتظامی نگرانی کے تحت زرعی طور سے پیدا اور تیار کیے جانے والی زرعی مصنوعات کے برآمدات کی فروغ کے لیے کام کرنے والی خود مختار تنظیم (اے پی ای ڈی اے)کو نامیاتی اشیا کی برآمدات کا حق دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  اے پی ای ڈی اے کی جانب سے نامیاتی اشیا کے برآمدکاروں کو  ایکسپورٹ پروموشن اسکیم کے مختلف ضابطوں کے تحت امداد فراہم کرائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں اے پی ای ڈی اے نامیاتی اشیا کی برآمدات کے فروغ کے  مختلف کام کرتی ہے، جن میں این پی او پی کے تحت تیار اشیا، درآمدکار ممالک  سے تسلیم شدہ این پی او پی معیارات حاصل کرنے کی کوششیں، بین الاقوامی تجارتی میلوں،نمائشوں، فروخت کاروں اور خریداروں (بی ایس ایم ایس) کے اجتماعات ، اہلیت سازی اور بیرونی رسائی وغیرہ کے پروگرام شامل ہیں۔

مذکورہ بالا امور کے علاقہ وار اعداد وشمار دستیاب تو نہیں ہیں، تاہم نامیاتی زرعی  پیداوار کی سال 2018-2019 سے برآمدات کی ریاست/ مرکز کے زیرانتظام  علاقہ وار تفصیل حسب ذیل ہیں۔

ضمیمہ ایک:

نامیاتی اشیا کی برآمدات (2018-2019)

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

برآمد شدہ سامان کی مقدار (میٹرک ٹنوں میں)

مالیت (لاکھ روپے میں)

1

آندھراپردیس

3726.81

13075.60

2

آسام

458.13

1043.38

3

چھتیس گڑھ

15.80

306.77

4

دمن اینڈ دیو

25555.20

13006.12

5

گوا

489.78

3760.13

6

گجرات

64910.65

53026.34

7

ہریانہ

29677.67

23715.69

8

ہماچل پردیش

11.27

134.36

9

جموں و کشمیر

2169.51

3891.95

10

جھارکھنڈ

2.87

43.40

11

کرناٹک

11897.28

23704.95

12

کیرالہ

6139.12

26166.99

13

مدھیہ پردیش

314115.05

140197.07

14

مہاراشٹر

75304.17

46326.00

15

میگھالیہ

0.70

24.39

16

نئی دلی

40151.32

27937.37

17

پنجاب

248.18

298.72

18

راجستھان

23269.27

13843.49

19

تمل ناڈو

3382.73

9473.72

20

تلنگانہ

4000.27

81464.39

21

اترپردیش

4658.09

7184.69

22

اتراکھنڈ

191.99

606.95

23

مغربی بنگال

3802.72

26205.30

میزان

614178.56

515437.75

مواخذ: ٹریس نیٹ/ اے پی ای ڈی اے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-5785


(ریلیز آئی ڈی: 1596133) وزیٹر کاؤنٹر : 132
یہ ریلیز پڑھیں: English