زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بمسٹیک ملکوں کے لئے تین روزہ ’’ انٹرنیشنل سمینار آن کلائمیٹ اسمارٹ فارمنگ سسٹمز ‘‘ کی نئی دہلی میں شروعات
Posted On:
11 DEC 2019 6:01PM by PIB Delhi
نئیدہلی 12دسمبر۔بمسٹیک ملکوں کے لئے تین روز ہ ’’انٹرنیشنل سمینار آن کلائمیٹ اسمارٹ فارمنگ سسٹمز ‘ ‘ آج نئی دلی میں شروع ہوا۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے تحت زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے نیز زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے یہ سمینار منعقد کیا ہے ۔ ساتوں بمسٹیک ممالک یعنی بھوٹان ، بنگلہ دیش ، بھارت ، میانما ، نیپال ،سری لنکا ،تھائی لینڈ اور بمسٹیک سکریٹریٹ کے نمائندے اس سمینار میں شرکت کررہے ہیں۔
سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاتر نے اس بات پر زور دیا کہ آب وہوا کی تبدیلی کے باوجود ٹکنالوجی سے متعلق پالیسیاں اپنا کر کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آب وہوا میں لچک سے وابستہ زراعت کے ایک حصے کے طورپر کھیتی باڑی مشینوں کے ذریعہ کرنے کی ٹکنالوجی کے استعمال سے چھوٹے کھیتوں میں کھیتی باڑی کرنا ایک چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت گیسو ں کے اخراج کو کم کرنے کے لئے نشانوں کی تشریح کرنے ، ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے اور زمینی سطح پر ایسی ٹکنالوجیوں پر عمل درآمد کا پابند ہے ،جس سے زرعی اداروں کو درپیش چیلنجوں کو کم کیا جاسکے ۔
بمسٹک سکریٹریٹ ، میانما کے ڈائریکٹر جناب ہان تھین کیاو نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں آب وہوا کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے مطابق کھیتی باڑی اور زراعت میں جدید ٹکنالوجیوں کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں اور غذائی اجناس کا تغذیہ سے متعلق معیار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
اس سمینار کا انعقاد بھارت سرکار کی ایک کوشش کے طورپر کیا جارہا ہے جیسا کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اور 31 اگست 2019 کو کاٹھمانڈو میں چوتھی بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں کیا تھا ۔اس بین الاقوامی سمینار کا مقصد اپنے تجربات میں دوسروں کو شامل کرنا ہے تاکہ گرم خطوں میں چھوٹے کھیتوں میں کی جانے والی کھیتی باڑی میں بہتری لائی جاسکے ،جس سے ماحولیات سے متعلق حکمتہائے عملی کے ذریعہ پیداواریت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ بمسٹیک ممالک کے فائدے کے لئے اس سلسلے میں حاصل ہونے والے کامیاب نتائج سے دوسروں کو واقف کرایا جائے گا۔ سمینار میں تقریریں ہوں گی ، ایک دوسرے کے تجربات سے واقفیت کرائی جائے گی اور اس سلسلے میں جدید سہولتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
ہمہ شعبہ جاتی ٹیکنیکل اور اقتصادی تعاون کی خلیج بنگال کی تنظیم (بمسٹیک ) ایک علاقائی تنظیم ہے جو جنوب ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں واقع سات ممالک پر مشتمل ہے ۔ یہ ممالک ساحلوں اور خلیج بنگال کے متصل واقع ہیں ۔ اس ذیلی علاقائی تنظیم کا قیام بینکاک اعلان کے ذریعہ 6 جون 1997 کو عمل میں آیا تھا۔
۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-5781
(Release ID: 1596132)
Visitor Counter : 127