شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

پہاڑی علاقے کا ترقیاتی پروگرام

Posted On: 11 DEC 2019 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر،منی پور،  ہل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) ٹیمنگ لونگ کے پہاڑی ضلع (بعد میں اسے دو اضلاع ٹیمنگ لونگ اور نطنی میں تقسیم کردیا گیا) کے لئے ایک تجرباتی (پائلٹ) پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی دو سال کے عرصے ( 19-2018 اور 20-2019)  کے لئے 90 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ایچ اے ڈی پی کے تحت ، اب تک ٹیمنگ لونگ اور نونی کے اضلاع کے لئے  84.29 کروڑ روپے کی لاگت  کے 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، یہ تمام پروجیکٹس نفاذ کے ابتدائی عمل میں ہیں۔

وزارت ڈونیئر کے ذریعہ 2009  میں تیار کردہ ، این ای آر ڈسٹرکٹ انفرا اسٹر کچر انڈیکس کے مطابق منی پور میں  ٹیمنگ لونگ، چینڈیل اور چورا چاند پور کے اضلاع این ای آر میں سب سے کم تر رینک پر ہیں۔ ان اضلاع کو شمال مشرقی خطے کے دیگر اضلاع کے ساتھ اوپر اٹھانے کے لئے ریاستی حکومت اور  حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے ذریعہ ہر ممکن  کوشش کی جارہی ہے۔ ایچ  اے ڈی پی کا یہ پائلٹ پروجیکٹ اس سلسلے میں اٹھا ئے گئے اقدام میں سے ایک قدم ہے۔

اس بات کی اطلاع آج  لوک سبھا میں شمال مشرقی خطے کی ترقی  (ڈونیئر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش ت- ق ر)

U-5750


(Release ID: 1595988) Visitor Counter : 141
Read this release in: English