وزارت دفاع

ہندوستان اور روس کی تینوں افواج کےدرمیان مشترکہ مشقوں اندرا-2019کی افتتاحی تقریب

Posted On: 11 DEC 2019 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،11دسمبر، ہندوستان اور روس کی تینوں مسلح افواج کے درمیان دوسری  باہمی فوجی مشقیں اندرا-2019 کےلئے افتتاحی تقریب اترپردیش کے ببینہ میں 11دسمبر 2019 کومنعقد ہوئی۔ جنوبی کمان کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ  جنرل  ڈی ایس اہوجا نے میجرجنرل ٹی اولیگ کےہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔ میجرجنرل ٹی اولیگ مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے 5ویں آرمی کے کمانڈراِن چیف ہیں۔

WhatsAppImage2019-12-11at2.10.57PM(1)R956.jpeg

یہ فوجی مشقیں ایک ساتھ جھانسی کے نزدیک ببینہ، گوا اورپونے میں ہوں گی۔ دونوں ملکوں کے کمپنی سائز میکانائزڈ دستے فائٹر اورٹرانسپورٹ طیارے اور جہاز ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی مشقوں کا مقصد اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فوجوں کی تربیت شامل ہے۔ فوجی مشقیں اندرا-2019 سے ہندوستان اور روس کے درمیان طویل مدت کے کلیدی تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

فوجی مشقوں کےحصے کے طورپرانسداددہشت گردی کارروائی سے  متعلق اہم لیکچرس ، ڈمونسٹریشن اور ڈِرِلس کا اہتمام کیا جائے گا۔ دونوں ہی ملک اپنے قیمتی تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے اور صورتحال سے نمٹنےکے سلسلے میں ایک دوسرے کو جانکاری فراہم کریں گے۔

 

****

( م ن ۔ح ا۔ ک ا)

U-5736


(Release ID: 1595969) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi