بھاری صنعتوں کی وزارت

برقی موٹر گاڑیوں کے فروغ کے لئے سرکاری اسکیم

Posted On: 10 DEC 2019 4:58PM by PIB Delhi

نئی دلّی،  10 دسمبر /بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزیز کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی آلودگی کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک گاڑیوں سے لا حق ہونے والی آلودگی ہے۔ ملک میں الیکٹرک وہیکلز استعمال کر کے آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لئے بھاری صنعتوں کے محکمے نے 2015 میں یکم اپریل، 2015  (پہلا مرحلہ) سے دو سال کی مدت کے لئے فیم انڈیا اسکیم (فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف (ہائیبرڈ اینڈ) الیکٹرک وہیکلز ان انڈیا) تیار کی ہے۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے اور آخری توسیع کی مدت 31 مارچ، 2019 تک کے لئے تھی۔ اسکیم کے اس مرحلے میں 359 کروڑ روپئے کی ترغیبی رقم کے ساتھ تقریباً 2.8 لاکھ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی مدد کی گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین لیٹر ایندھن کی بچت ہوئی اور آلودگی میں تقریباً 124 ملین کلو گرام سی او 2 کی تخفیف کی گئی۔

            مزید برآں، حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے متعدد دیگر پہل قدمیاں کی ہیں: نئے جی ایس ٹی انتظامات میں، الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ روایتی قسم کی گاڑیوں کے لئے سیس کی جی ایس ٹی شرح28 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کر دی گئی ہے۔۔

            وزارت توانائی نے  الیکٹرک گاڑیوں کی چارنگ کے لئے بجلی کو سروس قرار دے دیا ہے۔ اس سے چارجنگ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی۔

            حکومت نے 18 اکتوبر، 2018 کو سرکلر آرڈر 5333 (ای) جاری کر کے ایتھانول اور میتھانول ایندھن سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو درکار ضروری پرمٹ سے مستثنیٰ کر دیا ہے۔

            حکومت نے 18 جون، 2019 کو جی ایس آر 430 (ای) ڈرافٹ کے ذریعہ ملک میں ایکو۔ فرینڈلی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لٰئے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں / الیکٹرک گاڑیوں کو رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

            2019-20 کے بجٹ  میں وزیر خزانہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی خرید پر ادا کئے جانے والے قرض کے سود می 1.5 لاکھ روپئے کی اضافی انکم چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

            سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 17 جولائی، 2019 کو تمام ریاستوں اور مر کز کے زیر انتظام علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.5711



(Release ID: 1595863) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi