وزارت دفاع

پنجاب کے گورنر جناب وجیندر پال سنگھ بدنور نے ائیر فورس اسٹیشن ہلوارہ کا دورہ کیا

Posted On: 11 DEC 2019 10:12AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  11 دسمبر۔پنجاب کے گورنر عزت مآب جناب وجیندر پال سنگھ بدنور نے 9دسمبر 2019  کو ائیر فورس اسٹیشن ہلوارہ  کا دورہ کیا۔ ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ایئر فورس اسٹیشن ہلوارہ  ،ائیر کاموڈور   انجان بھدرا ائیر آفیسر کمانڈنگ اور ان کی اہلیہ نے گورنر موصوف اور ان کی اہلیہ کا خیر مقدم کیا۔

          اپنے دورے کے موقع پر گورنر نے  ایس یو – 30  ایم کے آئی طیارے میں  اڑان بھرنے کا تجربہ  کیا ۔ اس طیارے کو گروپ کیپٹن این کے واتسیا  ،  کمانڈنگ آفیسر 220 اسکواڈرن  چلارہے تھے۔ اس سفر کے دوران  گورنر موصوف کو طیارے کی مختلف صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا ۔ انہوں  نے طیارے  میں اڑان بھرنے کے اپنے تجربے کو  نشاط آور اور ہیجان خیز قراردیا ۔ اڑان کے دوران  گورنر موصوف  کوکپٹ  میں  پوری طرح   آرام سے بیٹھے ۔

          بعدمیں  گورنر موصوف نے  اسٹیشن کے  فوجیوں  سے بات چیت کی اور قوم کے دفاع میں  ہوائی فوج  کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں  نے  بھارت کی فلاحی حدودکے تحفظ  میں  اسٹیشن کے   جوانوں کی کوششوںکو سراہا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2019-12-10at18.15.40(2)ND57.jpeg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-5715



(Release ID: 1595846) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi