کامرس اور صنعت کی وزارتہ

انجینئرنگ ایکسپورٹ پرموشن ایوارڈس ای ای پی سی نے انجینئرنگ ایکسپورٹ ایوارڈس کی 50ویں سالگرہ منائی


18-2017کے 111نیشنل ایوارڈس پیش کئے گئے

پہلے ای ای پی سی انڈیا ۔کیوسی آئی ایوارڈس کااعلان کیاگیا

Posted On: 10 DEC 2019 3:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،10 دسمبر :کامرس وصنعت کے وزیرمملکت اورشہری ہوابازی،ہاوسنگ اورشہری امور کے وزیرمملکت آزادانہ چارج ) ہردیپ سنگھ پوری میں آج نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران سال 18-2017کے لئے انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن ایوارڈ ( ای ای پی سی ) عطاکئے ۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے 18-2017میں 76ارب امریکی ڈالر اور 19-2018میں 87ارب امریکی ڈالر کی ایک ریکارڈ برآمدات کے لئے ای ای پی سی کو مبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ اگلے سال تک ہندوستان کی انجینئرنگ برآمدات ایک ٹریلین نشانے تک پہنچ جائے گی ۔

اس سال ای ای پی سی اپنے 50سال مکمل ہونےکی تقریب منارہاہے اور 111انعام جیتنے والوں کو 32سے زیادہ پروڈکٹ پینل میں 8زمروں میں 18-2017کے لئے نیشنل ایوارڈس دیئے گئے ۔ اس سال پہلی مرتبہ کوالٹی کنٹرول آف انڈیا ( کیو سی آئی ) کو مدعوکیاگیاہے تاکہ وہ ای ای پی سی ممبرکمپنوں کااندازہ قدرلگاسکےاور 7انعام  یافتہ گان ای ای پی سی انڈیا کیوسی آئی کوالٹی ایوارڈپیش کئے گئے ۔

مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری نے برآمدکاروں ایوارڈ دینے کے 50سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ای ای پی سی کو مبارکباد دی اور ان 111انعام جیتنے والوں کی ستائش کی جنھوں نے آج قومی ایوارڈحاصل کئے ۔ انھوں نے انجینئرنگ سیکٹرسے  جس نے  40لاکھ ورکروں کو ملازمت دی ، اپیل کی کہ  عالمی انجینئرنگ معیارات سے ہم آہنگ ہوں اور نئی ٹکنالوجی اپنائیں تاکہ ان کی خصوصی صلاحیت میں اضافہ ہواور ان کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئے ۔ انھوں نے انجینئرنگ صنعتوں کو تلقین کی کہ وہ زمین مزدوراور سرمائے کے استعمال کے لئے اسمارٹ فیکٹریاں قائم کریں ۔

وزیرمملکت نے مزید کہاکہ چونکہ ای ای پی سی کے  55فیصد ممبران ایم ایس ایم ایزسے ہیں لہذا انھیں عالمی ویلیوچینج میں داخل ہونے کے لئے اپنی ٹکنالوجی اور پروڈکشن پروفائل کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی کے مطابق بنانا چاہیئے ۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے وہاں موجودلوگوں کو ان سبھی اقدامات کے بارے میں مطلع کیاجو حکومت ہند اور کامرس کے محکمے اور غیرملکی تجارت کے ڈائرکٹریٹ جنرل کی طرف سے  کئے گئے  ہیں تاکہ برآمدکے طریقہ کارمیں زیادہ شفافیت لانے کے علاوہ اس کو آسان بنایاجاسکے اور برآمدکاروں کے لئے کریڈت اور انشورنس میں اضافہ کیاجاسکے ۔ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی صنعتی اسکیموں کا ایک ویب پورٹل بھی انجینئرنگ صنعتوں کے لئے دستیاب ہے اور نروک اسکیم کا اعلان کیاگیاہے تاکہ برآمدکاروں کے لئے اضافی قرض کی دستیابی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

وزیرمملکت جناب ہردیپ سنگھ نے برآمدکاروں سے اپیل کی کہ وہ افریقہ ، سی آئی ایس ملکوں ، لاطینی امریکہ کے ملکوں اور جی سی ٹی اورمیکسکو جیسے ملکوں کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو بروئے  کارلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں  کہ 2025تک ہندوستان کی انجینئرنگ برآمدات 200ارب امریکہ ڈالرکے نشانے تک پہنچ جائے گی ۔ ای ای پی سی کے چیئرمین روی سہگل نے بھی اس موقع خطاب کیااوراس موقع پرکامرس کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری بھوپیندرسنگھ بھلا ، صنعت کے نمائندے اورایوارڈ پانے والے بھی موجودتھے ۔

*****

U-5694

 


(Release ID: 1595759) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil