وزارتِ تعلیم
حکومت پنڈت موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرس اینڈ ٹریننگ کے توسط سے اسکولوں اور کالجوں میں معیاری اساتذہ دستیاب کرارہی ہے:فروغ انسانی وسائل کے وزیر
Posted On:
09 DEC 2019 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9دسمبر 2019/مرکزی زمرے کی اسکیم پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرس اینڈ ٹریننگ (پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی) کا آغاز دسمبر 2014 میں کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم مارچ 2020 تک جاری رہے گی۔اس مشن کا مقصد اسکولوں اور کالجوں میں معیاری اساتذہ دستیاب کرانا ، صلاحیت مند لوگوں کو تعلیمی شعبے کی طرف راغب کرنا اور تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس مشن کا مقصد تدریسی معیار قائم کرنا ہے تاکہ پیشہ ور اساتذہ کا ایک منظم کیڈر تیار کیا جاسکے۔ اس مشن کا مقصد جدت طرازی پرمبنی تدریسی طریقہ کار کو فروغ دینا اور تعلیم کے سبھی متعلقہ شعبوں میں اعلی سطح کی ادارہ جاتی سہولتیں بہم پہنچانا بھی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک پروجیکٹ اپروول بورڈ (پی اے بی) کی 12 میٹنگیں ہوچکی ہیں ملک بھر کی یونیورسٹیوں/ تعلیمی اداروں سے پی اے بی کو مجموعی طور پر 191 تجاویز موصول ہوئی ہیں جن میں سے 95 تجاویز کو منظوری دی جاچکی ہے۔ منظور شدہ تجاویز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار
|
اجزا کے نام
|
منظور شدہ تجاویز
|
1
|
اسکولس آف ایجوکیش
|
25
|
2
|
نصاب اور طریقہ تعلیم سےمتعلق امتیازی مراکز
|
-
|
2.1
|
سائنس اور ریاضی کی تعلیم سےمتعلق امتیازی مراکز
|
5
|
2.2
|
تدریس کا طریقہ سکھانے والے مراکز
|
25
|
2.3
|
فیکلٹی ترقیاتی مراکز
|
20
|
3
|
اساتذہ کی تعلیم کے لئے بین یونیورسٹی مراکز
|
2
|
4
|
تعلیم کے لئے قومی ریسورس مرکز
|
1
|
5
|
تعلیمی قیادت اور تعلیمی بندوبست کے مراکز
|
4
|
6
|
اختراعات، انعامات، تدریسی ریسورس گرانٹ، ورکشاپ اور سمینارسمیت
|
9
|
7
|
نصاب کی تجدید اور اصلاحات کے لئے سبجیکٹ نیٹ ورکس
|
4
|
8
|
اعلی تعلیمی اداروں میں نئے نئے بحال فیکلٹی کے لئے انڈکشن ٹریننگ پروگرام، اس کا نفاذ 62 پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی مراکز کے ذریعہ کیا جارہا ہے
|
-
|
9
|
تدریس سےمتعلق سالانہ ریفریشر پروگرام(اے آر پی آئی ٹی)
پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی کے تحت نافذ کئے جانے والے اہم اقدامات
|
-
|
10
|
لیڈر شپ فار اکیڈمیشین پروگرام (ایل ای اے پی)
پی ایم ایم ایم این ایم ٹی ٹی کے تحت نافذ کئے جانے والے اہم اقدامات
|
-
|
|
کل
|
95
|
اسکیم کے تحت اسی منظور شدہ اسکول آف ایجوکیشن کے ساتھ کوئی بین الاقوامی اشتراک نہیں ہے۔
یہ اطلاع فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ ج۔
U- 5659
(Release ID: 1595619)
Visitor Counter : 138