وزارتِ تعلیم

جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این ویز) کے آغاز سے،  اس کے  تقریباً تمام مقاصد کو حاصل کرلیا گیا ہے: فروغ انسانی وسائل کے وزیر

Posted On: 09 DEC 2019 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 دسمبر 2019،    جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این وی) کے اصل مقاصد ، بہترین معیاری جدید تعلیم فراہم کرناہیں۔ ان مقاصد میں کلچر کوایک مضبوط جزو کی حیثیت سےدرسی نصاب میں شامل کرنا، اخلاقیات اور اقدار کی تعلیم فراہم کرنا،، ماحول کے تئیں طلبا  میں بیداری پیدا کرنا، ایڈونچرسرگرمیوں کا انعقاد  اور  دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبا کو  فزیکل تعلیم فراہم کرنا شامل ہیں۔اس پورے عمل کے دوران طلبا کے خاندان کے سماجی اور اقتصادی حالات کی بنیاد پر ان کے ساتھ تفریق نہیں برتی جاتی ہے۔جواہر نوودیہ ودیالیوں کے ان مقاصد کو تقریباً  پوری طرح حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ بات جواہر نوودیہ ودیالیوں کے طلبا کی بہترین کارکردگی ، جواہر نودیہ ودیالیوںمیں داخلے کی بڑھتی ہوئی مانگ سے پوری طرح ظاہر ہے۔ اس کی پوری تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

2015

2016

2017

2018

2019

 

کامیاب ہونے ولاے طلبا کا فیصد

فرسٹ ڈویژن کا فیصد

کامیاب ہونے ولاے طلبا کا فیصد

فرسٹ ڈویژن کا فیصد

کامیاب ہونے ولاے طلبا کا فیصد

فرسٹ ڈویژن کا فیصد

کامیاب ہونے ولاے طلبا کا فیصد

فرسٹ ڈویژن کا فیصد

کامیاب ہونے ولاے طلبا کا فیصد

فرسٹ ڈویژن کا فیصد

دسویں جماعت

99.72

96.51

98.83

96.98

99.78

98.13

97.15

85.42

98.57

89.56

بارہویں جماعت

96.91

91.75

96.70

85.45

95.87

85.47

97.08

89.36

96.62

89.82

 

داخلے کی مانگ

2015

2016

2017

2018

2019

جے این وی  ایس ٹی کے لئے اندراج

2086927

2163039

2211507

2777504

3110710

 

جواہر نودویہ ودیالیہ کے طلبا کی تعلیم کارکردگی کا  جائزہ  باقاعدگی کے ساتھ  اکیڈمک ایڈوائزری کمیٹی  کے ذریعہ  لیا جاتا ہے اور انہیں مسلسل  رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔انفرادی سطح پر کارکردگی کی نگرانی کلسٹر، علاقائی اور قومی سطح پر  کی جاتی ہے۔ملک کے سات مقامات پر اساتذہ کے لئے تربیتی سہولتیں موجود ہیں۔مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کے لئےمالی  امداد اور طلبا کی صلاحیت سازی کے سبب بڑی تعداد میں جواہر نودویہ ودیالیہ کے طلبا  نے متعدد پیشہ وارانہ کورسز کے لئے منعقدہ داخلہ امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نودویہ ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) اعلی تعلیمی اداروں ، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں سے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

نودویہ ودیالیہ اسکیم  کے تحت ملک کے ہر ایک ضلع میں  ایک جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی)  قائم کرنا ہے۔ نئے جواہر نودویہ ودیالیہ کے قیام کا عمل جاری ہے۔اس کا انحصار متعلقہ ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی دلچسپی پر ہے۔اسکول کاقیام ان کے ذریعہ فراہم کی جانے والی بلا قیمت مناسب زمین کی فراہمی اور جب تک کہ اسکول  کی مستقبل عمارت  تیار نہیں ہوجاتی ہے، کرایہ سے مبرا اسکول کی عارضی عمارت  کو دستیاب کرانے  پر منحصر ہے ۔تاہم نئے جواہر نودویہ ودیالیہ  کی اصل منظوری اور اس کی شروعات  مجاز اتھارٹی  کے ذریعہ فنڈز کی دستیابی اور منظوری  پر منحصر ہے۔ ملک کے ہر ایک ضلع میں (31 مئی 2014 کی تاریخ تک)  ایک جواہر نودویہ ودیالیہ کی منظوری دی جاچکی ہے۔ تاہم اس سے ریاست تمل ناڈو مستثنی ہے، جس نے جواہر نودویہ ودیالیہ اسکیم کو اب تک  تسلیم نہیں کیاہے۔ آج کی تاریخ تک ملک بھر میں  661 جواہر نودیہ ودیالوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ اس میں  درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبائل کی اکثریت والے اضلاع میں 20 اضافی  جواہر نودویہ ودیالوں کا قیام  شامل ہے۔ اس کی تفصیلات منسلک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ع م۔ن ا۔

U- 5666


(Release ID: 1595616)
Read this release in: English