عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’آئین ہند کی تاریخ سے متعلق ڈیجیٹل نمائش ‘ کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 DEC 2019 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09؍ دسمبر، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ’’آئین ہند کی تاریخ سے متعلق ڈیجیٹل نمائش ‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کا انعقاد عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے عملے اور تربیت کے محکمے کے ذریعے لوک سبھا سکریٹریٹ کے آرکائیوز اور پارلیمنٹ میوزیم اور بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونی کیشن کے تعاون سے کیا ہے۔ نارتھ بلاک نئی دہلی کے گیٹ نمبر 8 میں یہ نمائش دو دن یعنی 9 اور 10 دسمبر تک چلے گی۔ عملے اور تربیت کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر سی چندرا موئلی اور عملے اور تربیت کے محکمے کے سینئر افسران بھی نمائش کے افتتاح کے وقت موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بننا میرے لئے قابل افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے 9 دسمبر کا دن بہت اہم ہے کیونکہ آئین ساز اسمبلی کی پہلی نشست 9 دسمبر 1946 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2019 آئین کو اختیار کئے جانے کا 70 واں سال ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ بنیادی فرائض کی انجام دہی پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اگر ہم سبھی اجتماعی طور پر اپنی زندگی کے ہر لمحے میں اپنے فرائض انجام دیں گے تو اس سے ملک کے تئیں ہمارا فرض پورا ہوگا۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے نمائش دیکھی اور اس موقع پر عملے اور تربیت کے محکمے کے افسران کو قومی حلف بھی دلایا۔ نمائش کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کی ایک نایاب پیش کش ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت چھوٹی جگہ پر ہندوستان کی تاریخ کاایک بڑا اور سرگرمیوں والا مرحلہ پیش کرنے کی کوشش ہے ۔ ایسا مرحلہ جب ملک آزادی حاصل کرکے ایک خود مختار جمہوریہ بننے کی طرف گامزن تھا ۔

اس نمائش میں آئین ساز اسمبلی کے ارکان کے فوٹو ، آئین ساز اسمبلی میں مباحثے (آڈیو) ، آئین سازی سے متعلق فلم ، آئین ساز اسمبلی کے ارکان کے اقتباسات اور آڈیو (تقریریں) ، آئین کی نقل ، آئین کی تمہید اور بنیادی فرائض ، ہدایتی اصولوں وغیرہ سے متعلق پوسٹر شامل ہیں۔

تاریخی اعتبار سے 9 دسمبر ایک دن ہے کیونکہ آئین ساز اسمبلی کی پہلی نشست 1946 میں اسی دن منعقد کی گئی تھی۔ 29 اگست 1947 کو آئین ساز اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے آئینی صلاحکات کے ذریعے تیار کئے گئے آئین ہند کے مسودہ (متن) کی جانچ کے لئے ایک ڈرافٹنگ کمیٹی مقرر کی ، اسمبلی میں پہلے ہی لئے جاچکے فیصلوں کو نافذ کیا اور ان سے متعلق تمام ضمنی معاملات یا اس آئین میں جنہیں شامل کیا جانا تھا یا کمیٹی کے ذریعے نظر ثانی شدہ مسودہ آئین کے متن کو غور وخوض کے لئے اسمبلی کے پاس جمع کرایا۔
آئین ہند 26 نومبر 1949 کو اختیار کیا گیا تھا اور ارکان نے 24 جنوری 1950 کو اس پر دستخط کئے تھے۔ مجموعی طور پر 284 ارکان ( کُل ارکان - 299) نے حقیقت میں آئین پر دستخط کئے۔ آئین ہند 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا۔ آئین کو اختیار کئے جانے کا دن ملک میں ’’یوم آئین ‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا گ- ق ر)
U-5655
(ریلیز آئی ڈی: 1595590)
وزیٹر کاؤنٹر : 113