ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات کے بارے میں بیداری پھیلانے اور ماحولیات کے تحفظ میں عوام کو شرکت کے لئے تحریک دینے کے مقصد سے ’گرین گُڈ ڈیڈ‘ پہل

Posted On: 09 DEC 2019 2:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09؍ دسمبر،  ماحولیات ، جنگلات اور  آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت  جناب بابل سپریو نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتا یا کہ  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت  معاشرے کے تمام طبقوں کے درمیان  ماحولیاتی  بیداری کو فروغ دینے  اور  ماحولیات کے تحفظ  کے لئے  عوا  کو شرکت کی تحریک دینے کے مقصد سے  مرکزی شعبے کی ایک اسکیم  ’ ماحولیاتی  تعلیم  بیداری  اور تربیت ‘  میں  رابطے کا کام کررہی ہے۔ اس اسکیم  کے اہم حصے  نیشنل گرین کور پروگرام  کے ذریعے  ملک بھر میں  اسکولوں ، کالجوں میں  تقریبا ایک لاکھ  50 ہزار ایکو کلب  قائم کئے گئے ہیں اور  تقریبا 35 لاکھ طلباء  ماحولیات  کے بچاؤ اور تحفظ  سے متعلق  پروگراموں میں سرگرمی سے شرکت کررہے ہیں۔ ’گرین گڈ ڈیڈ‘  پہل  ایسے آسان  قابل عمل  اقدامات کے بارے میں ہیں، جن پر  ماحولیات کے تحفظ کے لئے طلباء  ؍  اساتذہ  ؍ شہری اپنی روز مرہ کی زندگی میں عمل کرسکتے ہیں۔

 ایکو کلبوں کی  دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گرین گڈ ڈیڈ پہل  کو آگے بڑھانے کے لئے  ایکو کلب  ماحولیات  کے بچاؤ  اور تحفظ کی مختلف سرگرمیوں مثلاً  سوچھ بھارت ابھیان  ، شجر کاری مہم  ، فضلے کو کم از کم کرنے بارے میں بیداری  ، فضلے کو الگ الگ کرنا ، ری سائیکل کرنا  اور اس کا  دوبارہ استعمال کرنا وغیرہ کے ایک حصے کے طور پر صفائی ستھرائی کی مہم   چلارہے ہیں۔ طلباء کے ذریعے  ماحولیات کے بارے میں  پھیلانے کے مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں مثلاً  ایک بار  استعمال کئے جانے والے  پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنا، گرین دیو الی منانا ، گنیش  کے   ماحولیات کے موافق  مجسمے  اور سیڈ بال تیار کرنا۔ پانی کے  ذخائر ، سمندری کنارے کی صفائی ستھرائی وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا گ- ق ر)

U-5653


(Release ID: 1595588) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Marathi