امور داخلہ کی وزارت

لو سے بچنے کی تیاریوں سے متعلق دو روزہ قومی ورکشاپ، بنگلور میں اختتام پذیر

Posted On: 06 DEC 2019 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6 دسمبر 2019،    لو، کے اثرات  کو کم کرنے ، ان کا بندوبست کرنے  کی تیاریوں سے متعلق دو روزہ قومی ورکشاپ  2020 میں لوک کے منفی اثرات کو کم کرنے کے تئیں کام کرنے کے  عہد کے ساتھ  آج کامیابی کے ساتھ بنگلورو میں پایہ تکمیل تک پہنچ گئی۔ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) نے حکومت کرناٹک کے ساتھ اشتراک میں کیا تھا۔

یہ ورکشاپ اپنے سلسلے کی چوتھی سالانہ ورکشاپ ہے جو این ڈی ایم اے 2017 سے موسم گرما میں گرم لہر کےشدت اختیار کرنے سے قبل ہی  منعقد کی گئی ہے۔ یہ ورکشاپ ریاستوں کو اپنے ہیٹ ایکشن منصوبے تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد میں سہولت بہم پہنچاتی ہے۔ در حقیقت تمام شرکاء کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں لو لگنے سے ہونے والی اموات کی تعداد  میں  حالیہ برسوں کے دوران نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔

ورکشاپ کے دوران پانچ تکنیکی اجلاس منعقد ہوئے جس میں مختلف موضوعات پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔ یہ موضوعات درج ذیل ہیں:

  • گرم لہر (لو) پرآب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ تبادلہ خیال کے دوران  گرم لہر سے متعلق خطرات کو کس طرح کم کیا جائے، ان کے اقدامات بھی تلاشے گئے۔ بحث و مباحثہ میں شامل ماہرین نے ہندوستان میں انسانی صحت پر   شدید گرمی کے اثرات اور تازہ ترین قومی رہنما خطوط کی بنیاد پر ہیٹ ایکشن پلان تیار کرنے پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔
  • ہندوستان کے محکمہ  موسمیات (آئی ایم ڈی) کے اعلی افسران نے لو سے متعلق پیغامات کی ترسیل کے لئے پیشگی وارننگ اور پیش گوئی نیز مواصلات کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
  • شدید گرمی  کے حالات سے دو چار ہونے والی چند ریاستوں نے  اپنے ہیٹ ایکشن پلان کی  دوسرے شراکت داروں کی مدد سے تیاری اور عمل درآمد  کے تعلق سے اپنے تجربات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا۔ان ریاستوں کی کامیابی کی کہانیوں میں قبل از وقت منصوبہ بندی، بہتر تیاریوں اور بروقت مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔
  • صورتحال کے موثر مقابلہ کے لئے صلاحیت سازی اور مسئلے سے متعلق موضوعات پر مقالے پیش کئے گئے اور بین ایجنسی تال میل پر پینل تبادلہ خیال بھی ہوا۔

این ڈی ایم اے کے  اراکین اور اعلی افسران، لو سے متعلق ماہرین، پیشگی آگاہی اور پیش گوئی کرنے والی ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں، تحقیقی اداروں ، سول سوسائٹی کے اراکین نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ش س۔ن ا۔

U- 5621



(Release ID: 1595360) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi