قبائیلی امور کی وزارت
‘گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس’ پروگرام لانچ کیاگیا
Posted On:
05 DEC 2019 4:46PM by PIB Delhi
نئی دلی،06دسمبر۔
وزیر مملکت برائے قبائلی امور محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ‘گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس’ (جی او اے ایل) فیس بک کا ایک ایسا ڈیجیٹل پروگرام ہے جس کے ذریعہ قبائلی نوجوانوں کو ان کے اپنے اپنے دلچسپی کے میدانوں میں بااختیار بنایا جاسکے۔بتایا جاتا ہے کہ جی او اے ایل پروجیکٹ کا مقصد صنعتی دنیا کے ان سرکردہ حضرات کی پہچان اور ان سے رابطہ کرنا ہے، جن میں پالیسی ساز اور بااثر حضرات بھی شامل ہیں، جن کی صلاحیتیں اپنے اپنے مخصوص میدانوں میں مشہور ہیں، جنہیں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے قبائلی حصوں کے نوجوانوں کی سرپرستی کی ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔ یہ اقدام ان حضرات کی پہچان کرنے کے لئے وضع کیاگیا ہے، جو اپنے اپنے میدانوں میں مہارت رکھتے ہیں اور جنہیں 4 ان قبائلی نوجوانوں کی تربیت اور سرپرستی کی نگرانی تفویض کی جائے گی۔
واضح ہو کہ اس سلسلے میں فیس بک نے مارچ 2019 میں مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور مہاراشٹر سمیت ان 5ریاستوں میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ شروع کئے ہیں، جہاں یہ شناخت کی گئی ہے کہ سرپرستی کے 100 متقاضی اور سرپرستوں کی تعداد 25 ہے، مزید برآں فیس بک کا منصوبہ ہے کہ ملک کے مختلف قبائلی علاقوں سے الگ الگ میدانوں میں 5 ہزار قبائلی نوجوانوں کی شناخت کی جائے اور 1250 سرپرستوں کو 5 برس کے لئے ان کی سرپرستی کی ذمہ داری تفویض کی جائے۔
‘گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس’ (جی او اے ایل)فیس بک کا ایک ایسا اقدام ہے جس میں قبائلی امور کی وزارت کو فیس بک کے ذریعہ عمل آوری کئے جانے والے پائلٹ پروجیکٹوں میں شامل نہیں کیاگیا تھا، جس کے استفادہ کنندگان کی ریاست وار تفصیلات سردست دستیاب نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔س ش۔ ع ر۔
U-5610
(Release ID: 1595198)
Visitor Counter : 92