وزارت دفاع
مشق اندرا 2019 : ایک تعارفی خاکہ
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2019 7:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی 06 دسمبر۔ہندوستان اورروس کے درمیان سہ رخی خدمات کی مشق ، اندرا 2019 کا انعقادہندوستان میں 10سے 19دسمبر 2019 تک بہ یک وقت ببینہ (جھانسی کے قریب )، پُنے اور گوا میں کیا جائے گا۔اندرا مشق کاسلسلہ 2003 میں شروع ہوا تھا اور پہلامشترکہ سہ رخی خدمات کی مشق 2017 میں منعقدکی گئی تھی۔یہ دنیا کی دو سے سب سے بڑی مسلح افواج کے لئے ہاتھ ملانے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس تجربے کو کامیابی سے انجام دینے کا ایک تاریخی موقع ہوگا جس سے ایک دوسرے کے بہترین طریقوںکو اختیار کیا جاسکے اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کے لئے مشترکہ طورپر مشق کی جاسکے ۔
کمپنی کے سائز کے مشینی دستے ،جنگی اور ٹرانسپورٹ طیارے نیز متعلقہ فوج ،فضائیہ اور بحریہ کے جہاز دس دن کی مدت میں اس مشق میں حصہ لیں گے۔ یہ مشق پانچ روزہ تربیتی مرحلے پر مشتمل ہوگی جو ایک جامع تربیتی نصاب پرمشتمل ہوگی۔ تدبیر ی کارروائیوں کے خاتمے کی مشقیں جیسے کورڈون ہاؤس مداخلت ، دھماکہ خیز آلات کو سنبھالنا ،سمندری راستے سے اسلحوںکی اسمگلنگ کی روک تھام اور قذاقی کے خلاف اقدامات پر عمل کیا جائے گا ۔اس تربیتی مرحلے کے بعد 72 گھنٹے کی ایک توثیقی مشق ہوگی ۔ اندرا 2019 کا اختتام 19دسمبر کو ایک مربوط فائر پاور مظاہرے اور اختتامی تقریب کے ساتھ ہوگا۔
دونوں ممالک کےدستے مہارت اور اپنے پیشہ ورانہ تجربات کوشئیر کریں گے ۔ اسپر ٹ ڈی کور اور خیرسگالی اس مشق کے دوران کلیدی شعبے ہوں گے جو ہندوستان اور روس کی دفاعی افواج کے مابین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں مدد فراہم کریں گے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-5608
(रिलीज़ आईडी: 1595189)
आगंतुक पटल : 106