امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کی منظوری دی

Posted On: 05 DEC 2019 8:09PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  06 دسمبر۔داخلی امور کی وزارت نے پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کے قیام / مضبوط کرنے کے لئے نربھیا فنڈ سے 100کروڑروپے کی منظوری دی ہے۔یہ اسکیم ریاستوںاو رمرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ نافذکی جائے گی۔

          خواتین ہیلپ ڈیسک پولیس اسٹیشنوں کو زیادہ سےزیادہ خواتین دوست اور قابل رسائی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ وہ  کسی تھانے میں جانے والی کسی بھی عورت کے لئے رابطے کا پہلا اور واحد مقام ہوگا۔ بنیادی طور پر خواتین پولیس افسران کو ان ہیلپ ڈیسک پر تعینات کیا جائے گا۔

          خواتین ہیلپ ڈیسک کے افسران کو خواتین کے تئیں حساس ہونے کی تربیت دی جائے گی۔ان ہیلپ ڈیسک میں قانونی امداد ،مشاورت ، پناہ گاہ ،بازآبادکاری اور تربیت وغیرہ کی سہولت کے لئے وکلا ، ماہرین نفسیات اور غیر سرکار ی تنظیموں جیسے ماہرین  کے پینل کی فہرست  بنائی جائے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-5606



(Release ID: 1595188) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Bengali