کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پیوش گوئل نے تیسری قومی سرکاری خریداری کانفرنس کا افتتاح کیا
جی ای ایم پرمعیاری پیداوار اورخدمات سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے ۔پیوش گوئل
جی ای ایم پلیٹ فارم کو عام آدمی کو دستیاب کرایاجائے گا :وزیرتجارت وصنعت
Posted On:
05 DEC 2019 1:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،05 دسمبر :تجارت وصنعت نیز ریلوے کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے تجارت وصعنت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش کے ہمراہ آج نئی دہلی میں تیسرے نیشنل پبلک پروکیورمنٹ کنکلیو ( تیسری قومی سرکاری خریداری کانفرنس ) کا افتتاح کیا۔ اس دوروزہ کانفرنس کا انعقاد گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز ( سی آئی آئی ) کے ساتھ مل کرکیاہے ۔
جناب پیوش گوئل نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ جی ای ایم نے رفتار ، ہنرمندی اورپیمانے کو بڑھایاہے جو کہ ای ۔ مارکیٹ پلیٹ فارم کے لئے نہایت ضروری ہے ۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے امید ظاہرکی کہ اس کانفرنس کے دوران جی ای ایم کے مستقبل کے لئے ایک خاکہ تیارہوگا جسے تمام سرکاری خریداری ، تمام وزارتوں اورمحکموں میں یکساں طورپر نافذ کیاجائے گا۔ ایساصرف مرکزی حکومت کے دفاتراوروزارتو ں میں ہی نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں میں بھی اس کا نفاذ ہوگا۔ انھوں نے اس بات کی بھی امید ظاہرکی کہ دوروزہ کانفرنس کے دوران قابل عمل ایجنڈے پرغوروخوض ہوگا جس سے ٹینڈروں کی شکل میں ٹھیکے کے کاموں میں آسانیاں پیداہوں گی اور اسے مستقبل میں جی ای ایم پورٹل پربھی مہیاکرایاجائے گا۔ مزید برآں انھوں نے جی ای ایم پورٹل کو اگلی سطح تک لے جانے کی غرض سے اپیل کی ۔ اس میں سرکاری دائرہ کارکے اداروں ، وزارتوں اورمحکموں کے ٹھیکہ داروں اور ذیلی ٹھیکہ داروں کے ذریعہ جی ای ایم سے خریداری میں کس طرح آسانیاں پیداکی جائیں اس کی بھی جانچ ہوگی ۔
تجارت وصنعت کے وزیر نے امید ظاہرکی کہ پانچ سال سے قبل جی ای ایم کی وساطت سے 5لاکھ کروڑکے کاروبارکا نشانہ حاصل ہواہے اور مستقبل میں جی ای ایم ، ہندوستان کے شہریوں کے ذریعہ ان کی ضروری اشیأ کی خریداری کے لئے بھی کھلے گا تاکہ عام آدمی کو کم لاگت کی مصنوعات وخدمات کا فائدہ ہو۔ تاہم صنعت وتجارت کے وزیر نے متنبہ کیاکہ مصنوعات اور خدمات کے معیارسے قطعی طورپر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ مصنوعات اورخدمات کے ناقص معیار کے خلاف شکایتوں کی سہولت بھی پلیٹ فارم دستیاب کرائی جائے گی ۔
جناب پیوش گوئل نے دوروزہ کانفرنس میں درج رجسٹرڈہزاروں اداروں کے مشوروں کا خیرمقدم کیاتاکہ یہ ادارے جی ای ایم پلیٹ فارم خصوصارسائی ، آن بورڈنگ اور نیوی گیٹنگ کے عمل میں بہتری سے متعلق ہیں تاکہ پیداواراورخدمات کے بہترمعیارمیں زیادہ شفافیت اور دستیابی لائی جاسکے ۔ اس سے ایم ایس ایم ای ، خاتون صنعت کاراور ہندوستان کے دوردراز علاقوں میں واقع چھوٹے صنعتی ادارے جی ای ایم کی سہولت کی حاصل کرسکیں گے اوراس سے ایک ماحول پیداہوگا جس میں خریداروں کے مابین بہترمسابقت کاماحول بنے گا اور بہترکاروباری عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔
دوروزہ تقریب کے دوران آئی ٹی ، الیکٹرانک آئٹم ، روڈ سیفٹی آلات ، سیکوریٹی ، فرنیچرآئیٹم ، کھیل کود کی اشیأ ، حفظان صحت ، ٹیلی کام ، جی آئی ایس سولوشن ، ہوم اپلائنس کے اسٹال لگائے گئے، جہاں کاشرکأ اور وزیٹروں نے دورہ کیا ۔
اس موقع پر جی ای ایم کے سی ای او جناب تلین کمار اور جی ای ایم نے محکمہ تجارت کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران جی ای ایم ایوارڈز دیئے گئے ۔ یہ ایوارڈس مرکزی وزارتوں ، ریاستوں ، سرکاری دائرکارکی اکائیوں ( پی ایس یو ) کو سپربائر ، رائزنگ بائر اور موسٹ کمپلائنٹ بائر ( پیمنٹ ) کے زمرے میں ایوارڈدیئے گئے ۔ فروخت کاروں کو بھی سیلر ، نظم وضبط والے بہترسیلر ، ( ایم ایس ایم ای ) ،اور انتہائی روشن اسٹارٹ اپ زمروں میں ایوارڈ س دیئے گئے ۔
****
U-5598
(Release ID: 1595140)
Visitor Counter : 137