امور داخلہ کی وزارت

لو۔2020:بینگلورو میں لو سے نمٹنے کی تیاری اور اس کے بندوبست سے متعلق دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 05 DEC 2019 1:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،05  دسمبر : کرناٹک سرکارکے ساتھ اشتراک میں  آج ، قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) ، بینگلورومیں لو سے نمٹنے کی تیاری اور اس کے بندوبست سے متعلق دوروزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے ۔ اس ورکشاپ کے ساتھ ، قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی نے ، لوکے موسم سے نمٹنے کی ، پیشگی کوششیں شروع کردی ہیں ۔

حالیہ برسوں میں لو   پوری دنیا میں پیداہونے والے شدید موسمی حالات میں سے ایک ہے ۔ آب وہوامیں تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت  اور لو کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ بھارت میں بھی ہرسال لوکی شدت اوراس سے متعلق حادثات میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔2019میں 23ریاستیں لو سے متاثرہوئیں جو 2018 میں 19تھیں ۔ بہت سے شہروں میں درجہ حرارت میں لگاتاراضافہ ہورہاہے اوریہ اس سال سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے کچھ میں 45ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ہوگیا۔ این ڈی ایم اے لو کے مضراثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حساس ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہے ۔

مستقل کوششیں  -لو سے متعلق قومی رہنما خطوط کا بروقت اجرأ انھیں تازہ شکل دیگا اور اس پرموثرعمل درآمد ، حساس ریاستوں اور شہروں میں لو سے نمٹنے کے لائحہ عمل کی تیاری ، لگاتارپیروی ، اوراین ڈی ایم اے کی طرف لگاتارگہری نظررکھاجانا، بیداری پیداکرنے کے لئے وسیع مہم ، 19۔18۔2017میں ورکشاپوں کی تیاری کی وجہ سے لو کی وجہ سے  پچھلے 5برس میں ہونے والی اموات اور بیماریوں کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے رکن سکریٹری جناب جی وی وی سرما ، نے یہ کہتے ہوئے ورکشاپ کی اہمیت پرزوردیاکہ آب وہوامیں تبدیلی کی وجہ سے پچھلے پانچ برس میں موسم گرماکے اوسط درجہ حرارت میں صفر اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس اضافہ ہواہے ۔ 2016سے اب تک مختلف ریاستی سرکاروں اورسول سوسائٹی کی سرگرمی کی بنیاد پر کافی کچھ کیاجاچکاہے ۔ لو کی وجہ سے ہونے والی بہت سی اموات اور بیماریوں میں کافی زیادہ کمی آئی ہے ۔ لیکن آرام سے بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ہے انھوں نے کہاکہ اس ورکشاپ سے مختلف متعلقہ فریقوں کو لوکے عنصرکو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی اور اس طرح وہ اس سے نمٹنے کی اپنی کوششوں میں مزید مہارت پیداکرسکیں گے ۔

اگلے دوبرس میں آب وہوامیں تبدیلی کے اثرات سے لے کر ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی تک ، اور ماضی سے سیکھے گئے سبق سے لے کر بین ایجنسی تال میل تک بہت سے موضوعات پر تکنیکی اجلاس میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ این ڈی ایم اے کے ارکان اورسینئرافسران ، لو سے متعلق ماہرین ،پہلے سے خبردارکرنے اور پیش گوئی کرنے والی ایجنسیوں ، ریاستی سرکاروں ، تحقیقی اداروں اورسول سوسائٹی کے ارکان اس ورکشاپ میں شرکت  کررہے ہیں ۔

 

***************

 

U-5582



(Release ID: 1595062) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Marathi , Hindi