وزارت دفاع
بی ای ایم ایل کی پی ایس یو حیثیت
Posted On:
04 DEC 2019 7:17PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے دفاع جناب شریپد نائک نے لوک سبھا میں جناب ایس منی سوامی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سرکار نے بی ای ایم ایل لمیٹیڈکے 26فیصد حصص کی حکمتی فروخت کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔یہ حصص اس کمپنی میں سرکار کے 54.03فیصد میں سے فروخت کیے جائیں گے۔جس کے ساتھ ہی کمپنی کا انتظام ان حصص کے کلیدی خریدار کو تفویض کردیا جائے گا۔ اس کے لیے سرکار نے مقررہ ضابطوں اور نظام کے مطابق سودہ کاری کے مشیر ، قانونی مشیر اور اثاثہ جات کی مالیت معین کرنے والے اداروں کا تقرر کردیا ہے۔اس کے ساتھ ہی خریداری کے لیے دلچسپی کے اظہار اور ابتدائی معلومات کی عرض داشت کی دستاویز مقررہ مشیر حضرات نے تیار کرکے سرکار کے حوالے کردی ہیں۔
واضح ہو کہ بعض تنظیموں نے بی ای ایم ایل لمیٹیڈ کے حصص کی مذکورہ بالا فروخت کے خلاف اظہار نمائندگی داخل کیا ہے۔ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ حکمتی طور سے کی جانے والی ان حصص کی فروخت اس معاملے کے تمام پہلوؤں پر غور وخوض کے بعد نیتی آیوگ کی سفارشات کے مطابق کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔س ش۔ ت ع۔
U-5571
(Release ID: 1595041)
Visitor Counter : 88