وزارتِ تعلیم

تیسری سووچھتا رینکنگ ایوارڈ تقریب منعقدہ نئی دلی میں 48 یونیورسٹیوں اور ایچ ای آئی کوایوارڈ سے نوازا گیا


طلبا، سووچھتا کے شعبے میں تبدیلی کے نمائندے بن کر ابھررہے ہیں: جناب رمیش پوکھریال ’نشنک ‘
اعلی ٰ تعلیمی نظام سے وابستہ طلبا/اساتذہ کی وسیع تعداد سووچھ بھارت مشن کی کامیابی کے لئے بہترین میکانزم فراہم کرتی ہے

Posted On: 03 DEC 2019 5:57PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  03دسمبر۔انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج نئی دلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تیسری سووچھتا رینکنگ ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔ تیسری سووچھتا رینکنگ  ایوارڈ کی تقریب کا یہ اہتمام انسانی وسائل  کی ترقی اور فروغ کی وزارت کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی نظام اور دیگر شعبوںمیں ماحولیاتی حفظان صحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں حکومت ہند کے سووچھ بھارت مشن  کے ایک حصے کے تحت کیا گیا ہے ۔ یوجی سی اور اے آئی سی ٹی ای  کی رپورٹوں کی بنیاد پر مختلف زمروں میں  48 یونیورسٹیوں اور اداروںکو ایوارڈ تفویض کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ منتخبہ  یونیورسٹیوں  /اداروںکو اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب آر سبرا منیم نے اے آئی سی ٹی ای آڈیٹوریم واقع نئی دلی میں ایوارڈ سے نوازا ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایک مشن کے طور پرسووچھتا یعنی صفائی ستھرائی ہمارے زندہ ماحولیات ، ہمارے جسم اور ہماری روح کے لئے ایک لازمی شے ہے۔ ایک صاف ستھرے ماحول کے نتیجے میں خالص  ذہن  پروان چڑھے گا اور ہمارے طلبا اور اساتذہ معاشرے کے وسیع  ترین مفاد میں  بلندیٔ فکر کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ انہو  ں نے کہا کہ صفائی سھترائی کا اصول  الوہیت سے نزدیک تر ہے اور اسے ہماری روز مرہ کی زندگی میں اپنا یا جانا ضروری ہے ۔ انہو ں نے  کہا کہ اعلیٰ تعلیمی نظام اپنے مضبوط اور تین کروڑ سے زائد تعداد پر مبنی  بااثر حلقے کےساتھ، جس میں ملک کے طلبا اور اساتذہ دونوں شامل ہیں،  سووچھ بھارت  مشن کو کامیاب بنانے کا  ایک بہترین میکانزم ہے ۔

          انہوں  نے مزید  کہا کہ حفظان صحت کی مختلف کسوٹیوں مثلاََ  طلبا کی تعداد ۔ بیت الخَلاؤں کا تناسب ، ہوسٹل میں حفظان صحت کے انتظامات ، ہوسٹل میں مطبخ میں  حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی ، پانی کی دستیابی، آبی تحفظ کے اقدامات ، کیمپس میں سبزہ زاروں کا انتظام ، حفظان صحت کے لئے انتظامی ذمہ داریوں کی بنیاد پر رینکنگ کا پورا نظام منحصر ہے اور یہ نظام وزارت نے  اس مقصد سےوضع کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے مابین ایک صحت مند مسابقتی جذبہ جگایا جائے تاکہ ہر تعلیمی ادارہ اپنے یہاں  کیمپس میں  حفظان صحت کےا صولوںکی پابندی کرے اور  قرب وجوار کے گاؤوں اور اطراف کے علاقوں تک اور کیمپس کے باہر بھی ان امور کو فروغ دے ۔

          وزیر موصوف نے  مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی کہ گزشتہ تین برسوںمیں سووچھتا رینکنگ کے سلسلے میں  اداروں کا رد عمل  مستحکم طریقے سے نمو پذیر دیکھا گیا ہے ۔ 2017  میں تین ہزا ر200 اداروں نے اس میں شرکت کی تھی ۔2018  میں  6100ادارے آگے آئے اور  2019  میں  مجموعی طور پر 6900  اداروں نے رینکنگ کے عمل میں شرکت کی ۔لہٰذا صاف ستھرا کیمپس بنائے رکھنے اور رضاکارانہ  طور پر حفظان صحت  کی سرگرمیاں اپنائے جانے کی ضرورت اور بیداری  اب بھارت کے تمام ترتعلیمی اداروں  سے متعلقہ نظام میں  جوش وخروش کے ساتھ فروغ  پارہی ہے۔

          انہوں  نے مزید مطلع کیا کہ جن اعلیٰ تعلیمی اداروں نے رینکنگ کے اس عمل میں حصہ  لیا ہے انہوں  نے  2091  میں  گاؤوں  میں  کھلے میں رفع حاجت  کی عادت ترک کرنے کے معاملے میں   عوامی بیداری کے سلسلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2216  گاؤوں میں  ٹھوس فضلہ انتظام کی سہولتیں فراہم کرائی ہیں۔ آئندہ آنے والے برسوں میں  ماحولیاتی حفظان صحت  کے شعبے میں اعلی ٰ تعلیمی اداروں کا تعاون بڑھتا جائے گا۔ سووچھتا کے شعبے میں طلبا تبدیلی کے نمائندے کے طورپر ابھر رہے ہیں ۔

          انہو ں نے کالج کے کیمپس  کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا بنائے  رکھنے کی کوششوں کے لئے  وزارت کی ستائش کی اور کہا کہ اس کے نتیجے میں طلبا کے لئے  صحت بخش  مطالعہ جاتی ماحول فراہم ہوگا ، جو انہیں اعلیٰ سے اعلیٰ علم کے حصول کے لئے ذہنی طور پر مہمیز کرے گا۔ وزارت  کو اس بات   کا اعتراف ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لئے  تدریس کا بہتر ماحول فراہم کرنے کی غرض سے سازگار صورتحال پیدا کی جانی چاہئے ، جو  ان کے لئے مفید ثابت  ہوگی اور ملک کے نوجوان  ہمارے عظیم ملک کی اقتصادی اورسماجی ترقی میں ایک بڑا کردار ادا کریں گے ۔

          جناب پوکھریال نے رہائشی یونیورسٹیوں  ،غیر اقامتی یونیورسٹیوں ، تکنیکی یونیورسٹیوں  ، اقامتی کالجوں   ،سرکاری یونیورسٹیوں وغیرہ  کے ذریعہ مختلف زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں  نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کی رینکنگ  مشق میں شامل ہونے والی یونیورسٹیاں اور ادارے مستقبل میں سال بہ سال ترقی کرتے جائیں گے اور اس  کے ذریعہ سووچھتا کا اہم عنصر ہماری تعلیمی برادری   کی روز مرہ کی سرگرمیوں کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں  نے طلبا اوراساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ماحول میں  حفظان صحت کے خلاف کسی بھی چیز کو  ہرگز برداشت  نہ کرنے کا اصول اپنائیں  ۔

          وزیر موصوف کو یہ بتاتے ہوئے بھی  مسرت ہوئی کہ انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کی وزارت  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی ترغیب آمیز قیادت میں شروع کی گئی،سووچھتا مہم کے تحت علمی وسائل بھی فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے  ٹھوس فضلہ انتظام میں پی جی ڈپلومہ  ،ٹھوس فضلہ انتظام کے سلسلے میں متبادل کورس   ،  فضلہ انتظام میں ایم بی اے  ،سووچھ کیمپس کے لئے  آپریشن مینول   ،جل شکتی گرام مینول  ،دیہی انتظام کاری میں بی بی اے  ،دیہی انتظام میں  ایم بی اے سمیت  کیرئیر اور پیشوں کو  نصاب کا حصہ بنایا ہے  ۔ یہ تمام کور س  ملک کے مختلف  اداروں میں متعارف کرائے گئے ہیں اور فیلڈ اسٹڈیز سے جُڑے ہوئے ہیں اور اس میں انٹرن شپ  بھی شامل ہے اور  پورا کا پورا نصاب صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے ۔

          اے آئی سی  ٹی ای کے چیئر میں  جناب انل ساہسرا بدھے  یوجی سی کے چیئر میں  پروفیسر ڈی پی سنگھ  ،اختراعی افسر اعلیٰ  (سی آئی او )  ڈاکٹر ابھے جیرے  اور وزارت  کے  سینئیر افسرا ن اس موقع پر موجود تھے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اس۔رم

U-5544


(Release ID: 1594836) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi